Huzor Ka Bachpan

Book Name:Huzor Ka Bachpan

بھی والِدَین کی پکڑ کاباعث بن سكتی  ہے جیساکہ

حضرت سَیِّدُناعبدُاللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے ایک شخص سے فرمایا: اپنے بچے کی اچھی تربیت کروکیونکہ تم سے تمہاری اولاد کے بارے میں پوچھا جائے گاکہ  تم نے اس کی کیسی تَربِیت کی ہے اور تم نے اسے کیا سکھایا۔ (شعب الایمان، ۶/۴۰۰،حدیث۸۶۶۲)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے بچوں اوربچیوں یعنی مدنی مُنّوں اورمدنی مُنّیوں کی مدنی تربیت کیسے کریں ؟اس کے لیے میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ مکتبۃ المدینہ کی کتاب"تربیتِ اولاد"کا مطالعہ کریں ،اس کے علاوہ اعلیٰ حضرت  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے رِسالے"اولاد کے حقوق"کا بھی مطالعہ فرمائیں اوریادرکھیں کہ!بچوں کی تربیت کے لئے والِدین کا اچھے ماحول سے وابستہ رہنا بہت اَہَم ہے، کیونکہ اس کے بغیر تربیتِ اولاد کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوسکتا۔

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ’’مسجد درس ‘‘

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اچھی صحبت،مدنی ماحول پانے اوربچوں کی مدنی  تربیت کرنے کا دُرست طَرِیقہ سِیکھنے کے لئے دَعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دَم وابستہ رہیےاور ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں خُوب خُوب حِصَّہ لیجئے،ذیلی حلقے کے بارہ (12)مدنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”مسجددرس“بھی ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مسجد درس دینے اور سننے کی برکت سے بھلائی کی باتیں سیکھنے سکھانے کا موقع ملتا ہے، حدیثِ قُدسی میں ہے کہ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ نے حضرت سیِّدُنا مُوسیٰ کَلِیْم ُاللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وَحی فرمائی :بھلائی کی باتیں خُود بھی سِیکھو اور دوسروں کو بھی سِکھاؤ،میں بھلائی سیکھنےاورسکھانے والوں کی قبروں کو روشن فرماؤں گا تاکہ ان کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو۔ (حِلیۃُ الاَولِیاء ج۶، ص۵ حدیث۷۶۲۲) آئیے!بطورِ تَرغِیب مَسجد درس کی ایک مدنی بہار سُنئے اور جُھومئے چنانچہ