Huzor Ka Bachpan

Book Name:Huzor Ka Bachpan

آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے پیچھے پیچھے چلنے لگے ،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے پانی خشک فرمادیا،جب وہ لوگ مکہ  واپس آئے   تو  سب کو یہ واقعہ سُنایا، جسے سُن کر  انہوں نےکہا  اس بچہ کی شان  نرالی   ہے۔( سبل السھدی والرشاد ، ۲/ ۱۳۹)

اللہ اللہ شہِ کونین جلالت تیری

تُو ہی ہے مُلک خدا مِلک خدا کا مالک

 

فرش کیا عرش پہ جاری ہے حکومت تیری

راج تیرا ہے زمانے میں حکومت تیری

(ذوقِ نعت،ص۱۷۱ )

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مَعلُوم ہُوا کہ ہمارے آقا،مَدِینے والے مُصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم عام انسانوں کی طرح بالکل نہیں تھے بلکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو خاص اِنعامات واِکرامات سے نَوازا تھا،لہٰذاہمیں چاہیے کہ ہم آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خُوب خُوب شان وعظمت بیان کریں ،نہ صرف آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے بلکہ آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ مُقدَسَّہ سے مَحَبَّت کرنے والوں سے مَحَبَّت کریں نیزآپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان میں بے اَدبیاں کرنے والوں کی صُحبَت سے دُور رہیں ۔اس مقصد کے لئے دعوتِ اسلامی کے  مدنی ماحول سے وابستہ  رہیں کہ اس مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی برکت سے دُنیا  و آخرت سنور جاتی ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی  مختلف شُعبہ جات کے ذریعے دِین کے پیغام کو عام کرنے کیلئے شب وروز کوشاں ہے۔

مَجْلِسِ آئی ٹی

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے102سے زِیادہ شعبہ جات میں سے ایک شعبے"مجلس آئی ٹی"کا تعارف سُنیے:

 اِنْفَارْمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے دُنیا بَھر کے لوگوں تک دُرُسْت اِسلامی تعلیمات پہنچانا اور اُنہیں اپنی