Book Name:Huzor Ka Bachpan
جُھک گیاکعبہ سبھی بُت منہ کے بل اَوندھے گِرے دَبْدَبہ آمد کا تھا ، اَھلاً وَّ سَہلاً مرحبا
چودہ کنگورے گِرے آتشکدہ ٹھنڈا ہوا سٹپٹا شیطاں گیا ، اَھلاً وَّ سَہلاً مرحبا
(وسائل بخشش،ص۱۴۶،۱۴۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد
آقائے دوجہاں ،رحمتِ عالَمِیاں ،محبوبِ رَحماں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وِلادَت کےبعدسب سے پہلےآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی والِدہ ماجِدہ حضرت سیِّدَتُنا بی بی آمنہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے اپنے نُورِ نظر اور لختِ جگر کو دُودھ پلایا پھر ابولَہب کی آزاد کردہ کنیز حضرت ثُوَیْبَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نےیہ شرف پایا۔اِن کے بعد آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو دُودھ پلانے کی سَعادَت حضرت سیِّدَتُنا حَلیمہ سَعدِیہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے حصّے میں آئی ۔ (سیرتِ رسولِ عربی،ص۵۹)جِن خُوش نصیب بیبیوں نے پیارے آقا،حبیبِ کبریاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو دُودھ پِلانے کا شرف حاصل کیا۔ان میں حضرت سیِّدَتُنااُمِّ اَیمنرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کا مُبارَک نام بھی شامل ہے ۔(سیرۃ حلبیہ، باب ذکر رضاعہ ومااتصل بہ، ۱/۱۲۴)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جن خُوش قِسمت بیبیوں نے پیارےآقا،مکی مدنی مصطفیٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کودودھ پِلانے کا شرف حاصل کیا،ان تمام عورتوں کو دولتِ ایمان نصیب ہوئی ۔
حضرت سَیِّدُتناحلیمہ سَعدیہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا دولت ِایمان کے عِلاوہ مزید جن برکتوں سے مالامال ہوئیں ۔آئیے! ان سے متعلق پیارے آقا،دو عالم کے داتاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بچپن شریف میں ہونے والے چندواقعات سنتے ہیں ۔
شيخُ الحديث حضرت علامہ عَبدُالمصطفٰے اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اپنی کتاب" سِیرَتِ مصطفٰے" میں