Huzor Ka Bachpan

Book Name:Huzor Ka Bachpan

کلامِ رضا کی وضاحت:یعنی میرے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جب عالَمِ شباب(جوانی)میں قدم رکھا تو اس وقت ان  کی جوانی کی  کیا شان تھی ؟اس کا اندازہ ہم کیا لگا سکتے ہیں کیونکہ جواپنی والدہ کے بطنِ اقدس میں لوحِ مَحفُوظ پہ چلتے قلم کی آواز سنیں اور جُھولے میں اپنی انگلی کو حَرکت دیں تو چاند ان کا دل بہلائے جب بچپن یہ ہے تو جوانی میں  ان کی شان کاعالَم کیا ہوگا،الغرض آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی جوانی نور کے باغ کا ایک حَسِین پُھول تھی جس کی کچھ عجیب ہی اُٹھان تھی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

”سیرتِ مصطفیٰ“ اور سیرتِ رسولِ عربی کا تعارُف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سركارِ نامدار، دوعالَم كے مالک و مختار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فضائل و کمالات اورآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بَچپن سے مُتعلِق مَزید مَعلومات کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مَطبُوعہ دوكتب  ”سیرتِ مُصْطَفیٰ اور سیرتِ رسول عربی“ کا مُطالعہ نہایت مُفید ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان دونوں  كتب میں اِعلانِ نُبوّت اور ہجرت سے پہلے اور بعد کے واقعات،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اِخْتِیارات،بچپن اور خاندانی حالات اور غزوات کے واقعات کے علاوہ جمادات(یعنی بے جان چیزوں )، نباتات(درخت وغیرہ)، حیوانات اور جِنّات وغیرہ سے مُتَعَلِّق مُعجزات کو بھی نہایت عُمدہ انداز میں بیان کِیا گیا ہے، لہٰذا آج ہی اس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالعہ فرمائیے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دِلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِن دونوں کُتُب کو رِیڈ(يعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ   (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد