Book Name:Huzor Ka Bachpan
حُضورپُرنور، فیضِ گنجورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنے رِضاعِی بھائی کے ساتھ مِل کر بکریاں چَرایا کرتے تھے، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے رِضاعی بھائی ایک دن اپنی والِدہ سے عرْض کرنے لگے:اَمّی جان! میرا حجازی بھائی جب کبھی کسی خُشک وادی میں قدَم رکھتا ہے تَو اُس کی تازگی وہریالی لَوٹ آتی ہے۔ جب بکریوں کو پانی پلانے کی خاطِر کُنوئیں کے قریب آتا ہے تَو پانی خودبخود کنوئیں کے منہ تک بلند ہو جاتا ہے۔ جب سوتا ہے تَو اس کے پاس دَرندے آتے اور قدَم بوسی کرتے ہیں اور جب کبھی دُھوپ میں سو جائے تَو بادل آکر سُورَج کی تپش میں اُس پر سایہ کرتا ہے۔یہ سُن کر حضرت سیِّدَتُنا حلیمہ سعدیہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہانےارشاد فرمایا:اے میرے بیٹے!اپنے بھائی کا خیال رکھنا۔ (الرَّوضُ الفائِق، ص۳۰۳)
تِری صُورت تِری سیرت زمانے سے نرالی ہے
تِری ہر ہر ادا پیارے دلیلِ بے مثالی ہے
بشر ہو یا مَلَکْ جو ہے تِرے در کا سوالی ہے
تری سرکار والا ہے ترا دربار عالی ہے
(ذوق نعت،ص۱۶۰)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے !اپنے دل میں محبتِ مُصْطَفٰے مزید بڑھانے کیلئے سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بچپن شریف کے مزید واقعات سنتے ہیں :
جب حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےچچاابو طالب نےآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکواپنی کفالت میں لیا اورآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَابو طالب کے گھر آئے تو اس کا گھر برکتوں والا ہو گیا چنانچہ ابو طالب کابیان ہے کہ (سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے پہلے ) جب بھی میرے بچے کھانا
ٰٰٰٰٰٰٗ