Book Name:Ummat-e-Mustafa Ki Khasusiyaat
وہی گناہ لکھاجائےگا۔‘‘یہ کہہ کرحضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی:’’اے میرےپروردگار!تُوانہیں میری اُمَّت بنادے۔‘‘اللہ پاک نے ارشاد فرمایا:’’اےموسٰی!وہ اَحمدِمجتبیٰ،محمدِ مُصطفےٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اُمّت ہے۔یہاں ایک بات توجہ طلب ہے کہ گناہ کا پختہ ارادہ کرنا مثلاًاسباب نہ ہونے کی وجہ سے گناہ نہ کیا، مگرمکمل ارادہ تھا تواب گناہ گار ہوگا۔
حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نےتورات میں دیکھاتوبارگاہِ الٰہی میں عرض کی:’’اےاللہ پاک!میں نے ایک اُمَّتِ مرحُومہ کا ذکر پایا،جو کمزورہونےکےباوجودکتابُ اللہکےوارث ہوں گےاور تُونے انہیں چُن لیا ہے،ان میں سے کوئی اپنی جان پرظلم کرنے والاہوگا ، کوئی درمیانی راہ چلنے والاہوگا اور کوئی نیکیوں میں سبقت کرنے والا ہوگا،میں نے ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں پایا ،جس پر رحم نہ کیا گیا ہو۔‘‘یہ کہہ کرحضرت سیِّدُناموسٰیعَلَیْہِ السَّلَام نےعرض کی:’’اےپاک پروردگار!تُو انہیں میری اُمَّت بنا دے۔‘‘اللہ پاک نےارشادفرمایا:’’اےموسٰی!وہ احمدِمجتبیٰ،مالکِ ہر دوسَراصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اُمّت ہے۔“
حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے تورات میں دیکھاتوعرض کی:’’اے اللہ پاک!ان کے مَصاحِف ان کے سینوں میں(محفوظ)ہوں گے(یعنی قرآنِ کریم ان کے سِینوں میں محفوظ ہوگا)،وہ اہْلِ جنت کا سا مختلف(Different) رنگوں کا لباس پہنیں گےاور فرشتوں کی طرح صفیں بناکر نماز پڑھیں گے،مساجد میں ان کی آوازیں شہد کی مکھی کی بھنبھناہٹ کی طرح ہوں گی اور جہنم میں ان میں سے وہی شخص داخل ہوگا جو نیکیوں سے اس طرح خالی ہو،جیسے پتھردرخت کے پتوں سےخالی ہوتاہے۔‘‘یہ کہہ کرحضرت سیِّدُنا موسٰیعَلَیْہِ السَّلَام نےعرض کی:’’ اے میرے پروردگار!تُوانہیں میری اُمَّت بنادے۔‘‘اللہ پاک نےارشادفرمایا:’’اےموسٰی!وہ احمدِ مجتبیٰ،مکی مدنی مُصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اُمَّت ہے۔‘‘جب حضرت سیِّدُنا موسٰی عَلَیْہِ السَّلَام کو اس فضیلت سے تعجب ہونے لگاجواللہ پاک نےسیِّدُالانبیاء،مکی مدنی مُصطفےٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماور اُن کی اُمَّت کوعطافرمائی تو کہنے لگے:”کاش!میں حضرت سیِّدُنامحمدِمصطفٰے،احمدِ مُجتبیٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےاصحاب میں سے ہوتا۔“تو اللہ پاک نے ان کی رضا کےلئے3 آیات نازل فرمائیں،چنانچہ پارہ9،سُوْرۃُ الاَعْراف کی آیت نمبر144اور145میں اِرشادہوتاہے: