Book Name:Ummat-e-Mustafa Ki Khasusiyaat
بدولت دیگر تمام اُمّتوں پر فضیلت دی گئی ہے اور اسی سبب سے یہ اُمّت تمام اُمّتوں میں سب سے بہترین اُمّت ہے، پس ثابت ہوا! اس اُمّت کے بہترین ہونے کی وجہ(Reason) اس کے افراد کا نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے منع کرنا ہے ۔(تفسیرِ خازن،پ ۴،آل عمران،تحت الآیة:۱۱۰ ،۱/۲۸۹)
اب ہمیں اپنے بارے میں غور کرنا چاہیے کہ کیا ہم نیکی کی دعوت دینے والے اور بُرائی سے روکنے والے ہیں؟ یاد رہے: اگر ہمارا گمان غالب ہو کہ بُرائی کرنے والے کو بُرائی سے روکیں گے تو وہ بُرائی سے رُک جائے گا تو ہمیں روکنا واجب ہے، نہ روکیں گے تو گناہ گار ہوں گے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کا اِحسان ہے کہ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمیں مُیسّرہے، قربان جائیے!امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مدنی سوچ پر!جنہوں نے ایک ایسا عظیم الشّان مدنی مقصد عطافرمایا ہے کہ جس کوپانے کے لیے ہمارے پاس"نیکی کی دعوت"کوعام کرنے کے سینکڑوں مواقع ہیں،وہ مدنی مقصد کیا ہے؟،آئیے!مل کر دُہرا لیتے ہیں:"مجھے اپنی اورساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے"۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریکمسجد بناؤ تحریک ہے،یہ مسجد بھرو تحریک ہے،یہ نمازی بڑھاؤ تحریک ہے،کاش! ہم بھی اِس کا حصہ بن کرعملی طورپرنیکی کی دعوت دینے والوں میں شامل ہو جائیں،یہ بہت اچھا ہے کہ ہم زِیادہ سے زِیادہ نیکی کی دعوت کے لیے اپنے آپ کو پیش کریں،مگرکسی عُذرکی وجہ سے اگر ایسا نہ ہوسکے توہمیں روزانہ کم ازکم2گھنٹے تومدنی کاموں کے لیے،نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لیے پیش کرنے ہی چاہئیں،بسااوقات ہم بڑی بڑی مساجد میں جمعہ کےدن لوگوں کی بہت بڑی تعداددیکھ کرخوش ہوجاتےہوں گے کہ ہماری مسجدیں آبادہوگئی ہیں، نمازی بہت بڑھ گئے ہیں بلکہ ماہِ رمضان میں یہ نظارے زیادہ دیکھنے کو ملتے ہوں گے،مگراس کے ساتھ شاید آپ نے یہ منظربھی دیکھاہوگاکہ ماہِ رمضان کی رُخصتی کے ساتھ ہی بدقسمتی سے مسجدیں ویران ہوجاتی ہیں،نمازیوں کی تعدادکم ہوجاتی ہے،اس کےعلاوہ اگرمختصر سا جائزہ لیا جائے توسینکڑوں مساجدایسی بھی ہوں گی کہ جہاں آبادی بھی ہے مگرنمازپڑھنے والے نہیں،مسجد توہے مگراِمام نہیں، ایسے عَلاقوں میں"نیکی کی دعوت"کی کتنی زِیادہ ضرورت