Book Name:Imam e Azam Ki Zahana
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
٭فضول گوئی سے حافظہ کمزور ہوتا ہے ۔٭جھوٹ بولنے سے حافظہ کمزور ہوتا ہے۔ ٭بدنگاہی بھی حافظے کے کمزور ہونے کا سبب ہے۔ ٭جماعت کے ساتھ نماز میں سُستی کرنا بھی حافظے کو کمزور کرتا ہے۔ ٭بکثرت سونے بالخصوص نمازِچاشت کے وقت(نمازِ چاشت کا وقت سورج نکلنے سے کم ازکم 20منٹ بعدشروع ہوتاہے) سونے سے بھی حافظہ کمزور ہوتا ہے۔(حافظہ کیسے مضبوط ہو؟، ص،۱۶۹ تا۱۷۶ملتقطاً)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اچھے اور نیک لوگوں کی صحبت میں رہنا بھی حافظے کو قوی کرتا ہے، لہٰذا ہم بھی اچھے اور نیک لوگوں کی صحبت اختیار کریں۔ اچھے اور نیک لوگوں کی صحبت پانے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول بھی ہے۔ اس پاکیزہ ماحول سے وابستہ ہو جائیے اِنْ شَآءَ اللہ عاشقانِ رسول کی صحبت سے نہ صرف نیک بننے کا جذبہ پیدا ہوگا بلکہ اس کی برکت سے حافظہ بھی مضبوط ہوگا۔
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”ہفتہ وار اجتماع “
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہئےاور ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وارایک مَدنی کام”ہفتہ واراجتماع “بھی ہے۔٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع میں تلاوت و نعت اور علمِ دین سے بھر پور سُنّتوں بھرابیان سننے،اجتماعی طورپر ذکرُ اللہ کرنے اور رِقّت انگیز دُعا میں اپنے گُناہوں سے تائب ہونے کے ساتھ ساتھ بُری صحبت سے بچنے اور اچھی صحبت اِخْتِیار کرنے کے مواقع بھی مُیسر آتے ہیں۔٭یقیناً اچھی صحبت اِخْتِیار کرنا اور مل کر اللہکریم کا ذِکر کرنا قابلِ فضیلت عمل