Book Name:Imam e Azam Ki Zahana
رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
آئندہ ہفتہ وار اجتماع کی جھلکیاں
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اِنْ شَآءَ اللہآئندہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بیان کا موضوع ہوگا ’’دل جوئی کے فضائل‘‘ جس میں دل جوئی کی فضیلت پر احادیثِ طیبہ اور بزرگوں کے اقوال پیش کئے جائیں گے۔ ہمارے بزرگانِ دین دل جوئی کے کیسے عادی تھے اس کے بھی کچھ واقعات پیش کئے جائیں گے۔ کن کن امور سے ہم مسلمانوں کی دل جوئی کر سکتے ہیں یہ بھی بیان کیا جائے گا۔ مزید کئی مدنی پھول بھی پیش کئے جائیں گے۔ لہٰذا آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیت کیجئے،نہ صرف خود آنے کی بلکہ انفرادی کوشش کر کے دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی ساتھ لانے کی نیت کیجئے اور ہاتھ اٹھا کر روز سے کہیے:اِنْ شَآءَ اللہ
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماع میں
پڑھےجانے والے 6دُرودِ پاک اور 2دُعائیں
(1)شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شخص ہر شبِ جُمعہ(جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سےکم ازکم ایک مرتبہ پڑھےگامَوْت کےوَقْت سرکارِمدینہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت