Book Name:Imam e Azam Ki Zahana
ہے۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ ہے:جب لوگ کسی مجلس میں اِکھٹے ہو کر اللہ کریم کا ذِکر کرتے ہیں،پھر جب وہ فارغ ہوتے ہیں تو اُن سے کہا جاتا ہے کہ کھڑے ہو جاؤ،بے شک تمہارے گُناہوں کو بخش دِیا گیا ہے اور تمہاری بُرائیوں کو نیکیوں سے بدل دِیا گیا ہے۔(شعب الایمان،باب فی محبۃ اللہ،۱/۴۵۴،حدیث: ۶۹۵)٭”ہفتہ وار اجتماع“تلاوتِ قرآن،نعتِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ،سُنَّتوں بھرے بیان، رِقَّت اَنگیز دُعا،ذِکر ودُرُودکے مدنی پُھولوں اور عِلْمِ دین کے گُلدستوں سے سَجا ہوتا ہے۔
12مدنی کاموں میں سے ہفتہ واراِس مدنی کام"ہفتہ واراِجتماع"کی تفصیلی معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رِسالے"ہفتہ واراِجتماع" کا مطالعہ کیجئے،تمام ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی،بالخصوص ہفتہ واراجتماع کی مجالس کے نگران و اراکین تو اِس رِسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں۔یہ رِسالہ مکتبۃ المدینہ پر دَستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net سے بھی پڑھا جاسکتاہے۔
اِس رِسالے کے مطالعے کی برکت سے آپ جان سکیں گے۔٭اِجتماعات کی اہمیّت٭دعوتِ اسلامی اوراِجتماعات کا اِہتمام٭ہفتہ واراِجتماع کیا ہے؟٭اجتماع کا مکمل جدول٭اجتماع میں شرکت کرنے کے13فضائل وبرکات٭ہفتہ واراِجتماع سے متعلق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشورو ں کے مدنی پھول٭خیرخواہ کے19مدنی پھول٭ہفتہ واراجتماع سے متعلق اِحتیاطوں اورمُفید معلومات پر مبنی سوال جواب٭ہفتہ واراجتماع کی شرعی و تنظیمی اِحتیاطیں وغیرہ۔
آئیے!بطورِترغیب”ہفتہ وار اجتماع“میں شرکت کی برکت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے والے ایک عاشقِ رسول کی مدنی بہار سُنتے ہیں،چنانچہ
مَرْکزُ الاَوْلِیا (لاہور)کےایک اِسلامی بھائی گُناہوں کی وادِیوں میں گُمتھے،ان کےاسکول کے زمانے