Book Name:Imam e Azam Ki Zahana
مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی
ہر لب پہ دعا آئی فَیضانِ مدینہ میں
(وسائل بخشش مرمم،ص۶۶۴)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فضیلت اورمطالعہ کرنے کے چندمدنی پھول بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سےمَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])
سُنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں نیک ہو جائیں مسلمان مدینے والے
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!مطالعہ کرنے کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:بے شک علم سیکھنے سے آتاہے۔(کنز العمال،۱۰/۱۰۴،حدیث:۲۹۲۵۲)۔(2)فرمایا:دنیا ملعون(لعنتی) ہے اور اللہ پاک کے ذکر، اس کے ولی یعنی دوست اور دینی علم پڑھنے اور پڑھانے والے کے سوااس کی ہرچیزبھی ملعون ہے۔(تِرمِذی،کتاب الزہد،۴/۱۴۴،حدیث:۲۳۲۹) ٭مطالعہ ایمان کی مضبوطی و پختگی کا باعث ہے۔ (مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟ص۱۶)٭ مطالعہ حصولِ معرفت کا ذریعہ ہے۔(ایضاً،ص۱۸) ٭ایسی