Book Name:Imam e Azam Ki Zahana
کبھی حِکمتِ عملی (Strategy)کی چابی سے بڑے بڑے بند دروازے بھی آسانی سے کُھل جاتے ہیں۔
صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا ادب کیجئے!
یہ بھی یاد رکھئے! صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے ہمیشہ ادب اور تعظیم سے پیش آنا چاہیے۔صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان وہ مقدس اورپاکیزہ گروہ ہے، جسے اللہ کے پیارے حبیب، مکی مدنی طبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صحبت اور رفاقت کی عظیمُ الشّان سعادت ملی۔ ٭یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے وحی کے انوار اپنی آنکھوں سے دیکھے۔ ٭یہ وہ لوگ ہیں جن کی تربیت (Training) خودخُلْقِ عظیم کے پیکر، تمام نبیوں کے سَروَر صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے خود فرمائی۔ ٭یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے معمولات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ ٭یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے رَسُولُاللہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے معجزات کو دیکھا، ٭یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے تن، من دھن سمیت ہر شے راہِ خدا میں قربان کر دی۔ ٭یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے خونِ جگر سے شجرِ اسلام کی آبیاری کی۔ ٭یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے تبلیغِ دین کے لیے ہر طرح کی مشقتیں برداشت کیں۔ اَلْغَرَض! ٭یہ وہ لوگ ہیں جن کی قربانیوں کا صلہ ہے کہ آج اسلام کا پرچم ہر طرف لہرا رہا ہے۔ لہٰذا!ان کی تعظیم و توقیر ہر مسلمان پر لازم ہے، ان کا ذکر ادب اور محبت سے کرنا ہر مسلمان پر ضروری ہے۔ خود رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ان کے بارے میں وصیتیں اور نصیحتیں فرمائیں۔ آئیے! اسی مُتَعلِّق فرمانِ مصطفےٰ سنتے ہیں:
فرمایا: اَللہَ اَللہَ فِیْ اَصْحَابِیْ میرے اصحاب کے حق میں خدا سے ڈرو! خدا کا خوف کرو!لَا تَتَّخِذُوْھُمْ غَرَضًا بَعْدِی انہیں میرے بعد نشانہ نہ بناؤ! فَمَنْ اَحَبَّھُمْ فَبِحُبِّیْ اَحَبَّھُمْ جس نے انہیں محبوب رکھا میری محبت کی وجہ سے محبوب رکھا۔ وَمَنْ اَبْغَضَھُمْ فَبِبُغْضِیْ اَبْغَضَھُمْ اور جس نے ان سے بغض کیا وہ مجھ سے بغض رکھتا ہے، اس لئے اس نے ان سے بغض رکھا۔ وَمَنْ اٰذَا ھُمْ فَقَدْ اٰذَانِیْ جس نے انہیں