Imam e Azam Ki Zahana

Book Name:Imam e Azam Ki Zahana

بارے میں کیا تأثرات رکھتے ہیں، آئیے! سنتے ہیں:  

حضرت یزیدبن ہارون رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کہتے ہیں: میں نےایک ہزاراساتذہ سےپڑھااورعلم حاصل  کیا،لیکن خداکی قسم! امامِ اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  ان سب سے زیادہ متقی تھے۔ امامِ اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  ان سب سے زیادہ مضبوط حافظے والے تھے اور امامِ اعظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ان سب سے زیادہ ذہین و عقلمند تھے۔

کروڑوں شافعیوں کے پیشوا امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتےہیں کہ ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے زیادہ کوئی عقلمند آدمی پیدا نہیں ہوا۔ (حدائق الحنفیہ،ص ۱۰۶بتغیر قلیل)

            امام سُفیان ثوریرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے ايك بار فرمايا: امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ رُوئے زمین کے سب سے بڑے فقیہ(یعنی علمِ فقہ کے عالم) ہیں۔ (الخیرات الحسان، ص ۱۰۵)

      اے عاشقانِ اولیا!واقعی!امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اپنے وقت کے بہت بڑے فقیہ تھے۔ سینکڑوں بڑے بڑے فقہا و علما آپ نے تیار کئے، لاکھوں مسائل  قرآن و حدیث سے نکالے، مسائل اخذ کرنے کے درجنوں قوانین وضع کئے، بڑے بڑے پیچیدہ مسائل کوچند لمحوں میں حل  کر دکھایا، علمِ حدیث کے فروغ میں بہت بڑا کردارادا کیا، اَلْغَرَض! آپ واقعی اپنے وقت کے ”امامِ اعظم“ تھے۔  آئیے! آپ کی ذہانت و فطانت پر مشتمل  ایک اور واقعہ سنتے ہیں:

بھولی چیز یاد آنے کا نسخہ

ایک بار کوئی شخص حضرت سَیِّدُنا امام اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: میں نے کچھ رقم (Amount) ایک جگہ احتیاط سے رکھ دی تھی ، اب مجھے سخت ضرورت ہے لیکن مجھے