Imam e Azam Ki Zahana

Book Name:Imam e Azam Ki Zahana

کتب ،رسائل اور اخبارات سے ہمیشہ دور رہے جو ایمان کے لئے زہرِ قاتل،حیاءسوزاور اخلاق باختہ ہوں۔ (ایضاً،ص۲۹) ٭اپنے اکابر کے حالات جاننے اور ان کے افعالِ حسنہ کو اپنانے کے لئے ان کے احوال و کوائف پر مشتمل کتب کا مطالعہ بھی ضروری ہے۔ (ایضاً،ص۳۳) ٭امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:جب تم کوئی علم حاصل کرنے لگو یا مطالعہ کرنا چاہو تو بہتر ہے کہ تمہارا علم و مطالعہ تزکیہ نفس اور دل کی اصلاح کا باعث ہو۔(ایضاً،ص۳۲) ٭کوشش کیجئے کہ کتاب ہر وقت ساتھ رہے کہ جہاں موقع ملے کچھ نہ کچھ مطالعہ کر لیا جائےاور کتاب کی صحبت بھی میسر رہے۔ (ایضاً،ص۳۶)٭مطالعہ کرنے کے بعدتمام مطالعے کو ابتدا سے انتہا تک سرسری نظر سے دیکھا جائےاور اس کا ایک خلاصہ اپنے ذہن میں نقش کرلیا جائے ۔ (ایضاً، ص ۱۱۲)٭اپنا اِحْتِساب کرنا بھی فائدہ مند ہے کہ مجھے اس مطالعے سے کیا حاصل ہوا اور کون سا مواد ذہن نشین ہوا اور کون سا نہیں ۔(ایضاً،ص۱۱۲)٭کسی بات کو یاد کرنے کے لیے آنکھیں بندکرکے یادداشت پر زور دینا مفید ہے۔( ایضاً،ص۱۱۷) ٭جومطالعہ کریں اُسے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے گھر والوں اور دوستوں سے بیان کریں اس طرح بھی معلومات کا ذخیرہ طویل مدت تک  ہمارے دماغ میں محفوظ رہے گا۔ (ایضاً،ص۱۱۲)٭جو کچھ پڑھیں اس کی دہرائی (Repeat) کرتے رہیئے۔( ایضاً،ص ۱۱۲)٭شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدَنی مذاکروں میں علمِ دین کے رنگ برنگے مدنی پھول ارشاد فرماتے  ہیں ان مدنی مذاکروں کی برکت سے اپنے علم پر عمل کرنے، اسے دوسروں تک پہنچانےاور مزید مطالعہ کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔( ایضاً،ص۱۱۵)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16(312صفحات) نیز 120 صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آدابھدِيَّةً طَلَب کیجئےاوربغوراس کامطالَعَہ فرمائیے۔سنّتوں کی تربِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ