Book Name:Wah Kya Baat Gaus e Azam Ki
لگے: نہیں! یہ تفسیر میرے علم میں نہیں ہے۔ پھر غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اُسی آیت کی بارہویں تفسیر بیان فرمائی، علامہ ابن جوزی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نےمیرے پوچھنے پر پھر فرمایا: میں اس تفسیر سے بھی واقف نہیں ہوں۔ پھر غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اسی آیت کی تیرہویں تفسیر بیان فرمائی، پھر چودھویں بیان فرمائی، پھر پندرہویں، سولہویں، پھر اس کے بعد بیس)20) تفسیریں، پھر پچیس)25) ،یہاں تک کہ تفسیروں کی تعدداتیس(30) تک پہنچ گئی۔ اورگیارہویں تفسیر کے بعد اب ہر تفسیر پر علامہ ابنِ جوزیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا جواب یہی ہوتا کہ میں اس تفسیر سے واقف نہیں ہوں۔ یہ تفسیر میرے علم میں نہیں ہے۔
تیس تفسیریں بیان فرمانے کے بعد حضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اس آیت کی مزید تفسیریں بیان فرمانا شروع کیں، یہاں تک کہ اُسی ایک مجلس میں غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اُس ایک آیتِ کریمہ کی چالیس(40)تفسیریں بیان فرمائیں۔ اور ہر تفسیر کےساتھ اس کےقائل کانام بھی بیان فرماتےرہے۔ جبکہ علامہ ابنِ جوزیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ گیارہویں تفسیر کےبعد ہر تفسیر پر یہی جواب دیتے رہےکہ یہ تفسیرمیرے علم میں نہیں ہے۔( بہجۃ الاسرار،ذکر علمہ …الخ،ص ۲۲۴ بتغیر)
مَظْہرِ عظمتِ غفّار ہیں غوثِ اعظم مُظْہِرِ رِفْعَتِ جبّار ہیں غوثِ اعظم
نائبِ احمدِ مُختار ہیں غوثِ اعظم اور سب ولیوں کے سردار ہیں غوثِ اعظم
میرے مرشد مری سرکار ہیں غوثِ اعظم میرے رہبر مرے غمخوار ہیں غوثِ اعظم
حشر کے روز ہماری بھی شفاعت کرنا آہ! ہم سخت گنہگار ہیں غوث اعظم
(وسائلِ بخشش مرمّم،ص ۵۵۹-۵۶۱)
دونوں اشعارکی مختصروضاحت:غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہاللہ پاک کی معاف کرنے والی صفت کی عظمت اور غضب فرمانے والی صفت کی بلندی کے مظہرہیں۔غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ جنابِ احمدِمختار صَلَّی اللّٰہُ