Book Name:Wah Kya Baat Gaus e Azam Ki
عظیم الشان خاندان سے ہے، آئیے!اسی مناسبت سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مختصر تعارف سنتی ہیں:چنانچہ
٭ حَضْرَتِ غَوْثِ اعْظَمْ،شیخ عبْدُالقادرجِیلانیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی ولادتِ باسَعادَت،یَکُم رَمَضان۴۷۰ ہجری جمعۃُ المُبارک کو جِیلان میں ہوئی۔(بہجۃ الاسرار،ص۱۸۱) ٭آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا نامِ نامی،اسمِ گرامی عبْدُالقادر اور کُنْیَت ابُومحمدہے۔٭مُحِیُّ الدِّین،مَحْبُوبِ سُبْحانی،غَوْثِ اعظم اورغَوثُ الثَقَلَیْن وغیرہ اَلْقَابات ہیں۔٭آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اہلِ بیت یعنی سادات گھرانےمیں پیدا ہوئے۔٭آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کا خاندان زُہد وتَقْویٰ کی وجہ سے بہت مشہور(Famous)تھا۔٭آپ کی والدہ کانام”سَیّدہ فاطمہ“ہے۔ والدہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا کی کُنْیَت”اُمُّ الْخَیْر “جبکہ لقب”اَمَۃُ الْجَبَّار“تھا۔(سیرتِ غوث اعظم،ص۲۷ملخصاً) ٭ آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کےوالدِگرامی کانامِ مبارک”سیِّدموسیٰ“ کُنْیَت”ابُوصالح“جبکہ لقب”جنگی دوست“ ہے۔٭حُضُورغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ والدکی نِسْبَت سےحَسَنی(اور والدہ ماجِدہ کی طرف سے حُسینی سَیِّد) ہیں۔٭آپ کےوالدِگرامی حضرت سَیِّدُناابُوصالح مُوسیٰ جنگی دوست رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہاپنے وَقْت کے مشہورِ زمانہ اولیائےکرام میں سے تھے۔(غوث پاک کے حالات،ص۱۵)
اَمیرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہخاندانِ غوثِ پاک کی شان و عظمت بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
مُکَرَّم شہا تیرے سارے کے سارے ہیں آباء و اَجداد یا غوثِ اعظم
(وسائل بخشش مرمم،ص۵۵۵)
شعرکی مختصروضاحت:اےغوثِ اعظمرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہآپ کاخاندان اور آباء و اجداد کی تو کیاہی بات ہے وہ تو سارے کہ سارے عزت و عظمت والےہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد