Book Name:Wah Kya Baat Gaus e Azam Ki
فی بر الوالدین، ۶/۱۸۷، حدیث: ۷۸۶۰،ملتقطاً)
پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہمیں چاہئےکہ نہ صرف خودکثرت سےتلاوتِ قرآن کی عادت(Habit) بنائیں، بلکہ اپنےگھر والوں،دوست احباب اوردیگر اسلامی بہنوں کو بھی تلاوت ِ قرآن کرنے کی دعوت دیں،کیونکہ اپنے بچوں کوقرآن کریم سیکھانے کی ترغیب،پیارے آقا ،مدینے والےمصطفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمائی ہے:چنانچہ
نبیِ کریم،رؤف رحیمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےارشادفرمایا:اَدِّبُوْا اَوْلَادَكُمْ عَلٰى ثَلَاثِ خِصَالٍ، حُبِّ نَبِيِّكُمْ ، وَحُبِّ اَهْلِ بَيْتِهِ،وَقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ یعنی اپنی اولاد کو تین باتیں سکھاؤ۔(1)اپنے نبیصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی محبت(2)میرےاہلِ بیت کی محبت(3)اورتلاوتِ قرآن۔(جامع الصغیرلسیوطی،باب الہمزہ،ص ۲۵، حدیث:۳۱۱)
دے شوقِ تلاوت دے ذوقِ عبادت رہوں باوضو میں سدا یاالٰہی
(وسائلِ بخشش مُرَمَّمْ،ص۱۰۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہم غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی شان و عظمت ،آپ کےفضائل و مراتب اورکرامات کےبارےمیں سن رہی تھیں،اَوْلِیائے کرام میں مَحبوبِ سُبحانی،غَوثِ صَمَدانی، عبْدُ القادر جِیلانیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ،اللہ پاک کےوہ اعلیٰ ترین ولی ہیں،جو تمام اَوْلِیاء کے سردار ہیں اور اُن کی شَخْصِیت عوام ہوں یا خواص سبھی کےلئے لائقِ عقیدت و احترام ہے ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا تعلق اعلیٰ اور