Book Name:Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain
سُوْرَۃُ الدُّخَان پڑھنے سے مُشکل دُور ہوتی ہے،٭جومرنے کےقریب ہو اس پر سُوْرَۃُ الْجاثِیَہکادَم کرنے سے اس کاخاتِمہ بالخیر ہو،٭سُوْرَۃُ الحُجُرات کا پڑھنا اور دَم کر کے پینا گھر میں خَیْر و بَرَکت کے لئے مُفید ہے،٭سُوْرَهٔ قٓپڑھنے سے باغ میں پھلوں کی کثرت ہوتی ہے،٭سُوْرَۃُ الرَّحْمٰن11بار پڑھنے سے تمام مَقاصِد پُورے ہوتے ہیں،٭سُوْرَۃُالْواقِعَہ جو شخص روزانہ پڑھے گا،اس کوکبھی فاقہ(محتاجی کا سامنا) نہ ہوگا، ٭سُوْرَۃُ الْمُلْک کوہر رات میں پڑھنے والا عذابِ قبر سے محفوظ رہے گا،٭سُوْرَۃُالْمُزَّمِّل کو 11 بار پڑھنے سے ہر مُشکل آسان ہوجاتی ہے،٭سُوْرَۃُ الْمُدَّثِّر کو پڑھ کر حفظِ قرآن کی دُعا مانگنے سے قرآنِ کریم کا یاد کرنا آسان ہوجائے گا،٭سُوْرَۃُالنّٰزِعٰت پڑھنے سے موت کے وَقْت کی تکلیف نہیں ہوگی،٭سُوْرَۃُ الضُّحیٰ پڑھنے سے بھاگا ہوا آدمی واپس آجائے گا،٭سُوْرَۂ اَلَمۡ نَشۡرَح کو جس مال پر پڑھ دیا جائے،اس میں خُوب بَرَکت ہوگی،٭سُوْرَۃُالتِّیْن3مرتبہ پڑھنے سے اَخلاق و کردار بہترین ہوتے ہیں،٭سُوْرَۃُ الْعَلَق میں جوڑوں کےدَرْد کا علاج ہے،٭سُوْرَۃُالْقَدۡرجوصُبح و شام پڑھے گا، اللہ پاک اس کی عزّت بڑھادے گا، ٭سُوْرَۃُ الْبَیِّنَہ میں برص اوریرقان کا علاج ہے،٭سُوْرَۃُ الزِّلْزال چوتھائی قرآن کے برابر ہے،٭ جس آدمی یا جانور کو نظر لگی ہو،اُس پر سُوْرَۃُالْعٰدِیٰت کا دَم مُفید ہے، ٭سُوْرَۃُ الْقارِعَہ پڑھنے سے بَلاؤں سے حِفاظَت رہتی ہے،٭سُوْرَۃُالتَّکَاثُر کو 300بار پڑھنے سے بہت جلد قَرض اَدا ہوجاتا ہے،٭سُوْرَۃُ الْعَصْر پڑھنے سے غم دُور ہو جاتا ہے،٭سُوْرَۃُ الْھُمَزَہ اور سُوْرَۃُالْفِیْل دُشمن کے شَر سے حِفاظَت اور سُوْرَۂ قُریش جان کی حِفاظَت کےلئےبہترین وظیفہ ہے،٭سُوْرَۃُالْماعُوْن بڑی مشکل کے وَقْت پڑھنا بہت مفیدہے،٭سُوْرَۃُالْکَوثَر کی تلاوت سے بے اَولاد،اَوْلاد والا ہوجاتا ہے، ٭سُوْرَۃُ الْکافِرون چوتھائی قرآن کے برا بر ہے،٭سُوْرَۃُ الْاِخْلاصتہائی قرآن کے برابر ہے،اس کے