Book Name:Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain
وظائف اوربھی ایسے ہوں گے،جن پربہت مختصروَقْت یعنی صرف چندمنٹ لگتے ہیں،اِس اندازسے جائزہ لینے سے اللہ پاک کی رحمت سے اُمید ہے کہ پڑھنے میں ثابت قدمی نصیب ہوگی۔اِنْ شَآءَاللہ
پھرہم یہ بھی غورکریں کہ روزانہ نہ جانے کتنے گھنٹے فضول گفتگو میں گزرجاتے ہوں گے،جس میں غیبت بھی ہوجاتی ہوگی،کئی مسلمانوں کا دِل دکھ جاتا ہوگا،زبان کی بے اِحتیاطی کی وجہ سے جھوٹ بھی نکل جاتاہوگا۔اللہ پاک ہمیں زبان کا دُرست اِستعمال کرتے ہوئے کثرت کے ساتھ اپنا ذِکر کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”مَدَنی مذاکرہ “
اےعاشقانِ رسول!اگر ہم اپنی زبان کا درست استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آئیے! ایسے ماحول سے وابستہ ہوجائیں جہاں زبان کا استعمال ربِّ کریم کی رضا کے مطابق استعمال کرنے کا ذہن دیا جاتا ہو۔تو آئیے!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور اپنے علاقے میں ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں کی دھومیں مچادیجئے۔ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”مَدَنی مذاکرہ“بھی ہے۔
٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ”مَدَنی مذاکرے“دیکھتے،سُنتے رہنے کی بَرَکت سے شَرعی مُعامَلَات میں اِحتیاط کرنے کا ذِہْن نصیب ہوتا ہے،٭ عاشقانِ رسول کی صُحبتمُیَسَّر آتی ہے،٭ عمل کا جَذبہ بڑھتا ہے،٭ گناہوں سے نفرت پیدا ہوتی ہے،٭ مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستقامت نصیب ہوتی ہے،٭ مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک”دعوتِ اسلامی“کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات ملتی ہیں،٭مَدَنی مذاکرہ عِلْمِ دِین کی ترقّی کا باعث