Book Name:Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain
پاک پڑھنےسےدُشمنوں پرفتح حاصل ہوتی ہے۔٭دُرُودِ پاک پڑھنے سے قِیامت کی ہولناکیوں سےنَجات حاصل ہوتی ہے۔٭دُرُودِپاک پڑھنےسےموت کی تکلیفوں میں آسانی ہوتی ہے۔٭دُرُودِ پاک پڑھنے سے دُنیا کی تباہ کارِیوں سے نَجات ملتی ہے۔٭ دُرُودِ پاک پڑھنے سے غربت دُور ہوتی ہے اور٭دُرُودِ پاک پڑھنے سے بھُولی ہوئی چیزیں یاد آجاتی ہیں۔(جذبُ القلوب، ص۲۲۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کےمَدَنی حلقوں میں اس بارشیڈول کے مطابق”شوگر کے علاج کی دعا“یادکروائی جائےگی۔دُعایہ ہے:
وَ قُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَ جَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا(۸۰) (پ۱۵، بنی اسرآئیل:۸۰)
ترجمۂ کنزالعرفان:اور اے حبیب! یوں عرض کرو کہ اے میرے ربّ مجھے پسندیدہ طریقے سے داخل فرما اور مجھے پسندیدہ طریقے سے نکال دے اور میرے لئے اپنی طرف سے مددگار قوت بنادے
نوٹ:یہ قرآنی دعا روزانہ صبح و شام تین تین بار(اوّل و آخر تین تین بار دُرُود شریف)پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں۔(مُدّتِ علاج:تاحُصولِ شِفا)(مَدَنی پنج سورہ،ص۲۴۴)
٭اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72مدنی انعامات (