Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain

Book Name:Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain

نادان ہے۔اسی طرح اوراد و وظائف کا معاملہ ہے کہ اگر کوئی شخص اوراد و وظائف کے اُصول  وقوانین کی پابندی نہ کرے،جن چیزوں کو کرنا چاہئے،ان کو نہ کرے اور جن سے بچنا چاہئے،ان کو کرتا رہے  ، اس کے دل و ماغ میںاس کے خیالات آتے رہیں کہ پتا  نہیں وظیفہ کرنے سے بیماری دُور ہوگی یا نہیں، وظیفہ کرنےسے روزگارمیں بَرَکت ہوگی یا نہیں،وظیفہ کرنےسے اللہ پاک کی  رحمت ہوگی یانہیں، وظیفہ کرنے سے بچی کی شادی ہوگی یا نہیں،کہیں وظیفہ کرنے سے دماغ خراب تو نہیں ہو جائے گا،کہیں وظیفہ کرنے سے اُ لٹا مجھے کوئی نقصان تو نہیں ہوگا وغیرہ تو ایسا شخص اپنے مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اس کو اوراد و وظائف کا کوئی فائدہ نصیب ہوگا۔جبکہ اس کے مقابلے میں اوراد و  وظائف کو  شرائط و آداب کے ساتھ کرنے والے کو اس کے بھرپورفائدے ملتے ہیں،چنانچہ

 اوراد  و       وظائف کے ضروری آداب

       مکتبۃ المدینہ کی کتاب”جنّتی زیور“میں لکھا ہے:یادرکھو!جس طرح جڑی بوٹیوں اور تمام دواؤں کی تاثیر اسی وَقْت ظاہر ہوتی ہے جب کہ اسی ترکیب سے وہ دوائیں استعمال کی جائیں جو ان کے استعمال کا طریقہ ہے،اسی طرح عملیات اورتعویذات کی بھی کچھ شرائط، کچھ ترکیبیں(اور) کچھ لوازمات ہیں کہ جب تک ان سب چیزوں کا خیال نہ کیا جائے گا،عملیات کی تاثیرات ظاہر نہ ہوں گی اوربرکتیں حاصل نہ ہوں گے،ان شرائط میں سے سات(7)شرطیں نہایت ہی اہم اور انتہائی ضروری ہیں کہ جن کے بغیر قرآنی اَعمال میں تاثیرکی اُمید رکھنا بیوقوفی ہے۔وہ شرطیں یہ ہیں:

اعمال اور دعاؤں کی7 شرائط

(1)حلال لقمہ کھانا اورحرام غذاؤں سے بچنا۔(2)سچ بولنا اور جھوٹ سے ہمیشہ بچتے رہنا۔(3)