Book Name:Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain
بہت فضائل ہیں،٭سُوْرَۃُ الْفَلَق اور سُوۡرَۃُ النَّاس سے جنّ و شیطان اور حاسدوں(حسد کرنے والوں) کے شر(نقصان) سے حفاظت رہتی ہے۔(جنتی زیور،ص۵۸۸)
اے کاش! سب مسلمانوں کو تلاوت ِ قرآن کرنے کا جذبہ نصیب ہوجائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول!آئیے!ذِکْرو دُرُودکےچند فضائل سننےکی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پہلے2فرامین مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسنتے ہیں:(1)فرمایا:اپنےربِّ کریم کا ذکر کرنے والے اور نہ کرنے والےکی مثال زندہ اورمُردہ کی طرح ہے۔(بخاری، کتاب الدعوات،۴/۲۲۰، حدیث: ۶۴۰۷)(2) فرمایا: قیامت کے دن لوگوں میں سے میرے سب سے قریب وہ ہوگا جس نے دُنیا میں مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھےہوں گے۔(تِرمِذی،۲/۲۷،حدیث:۴۸۴)٭اللہ پاک کا ذکر کرنا روحانی غذا ہے۔٭اللہ پاک کا کثرت سے ذکر کرو،اللہ پاک کےخاص بندے بن جاؤگے۔(اعرا بی کے سوالات اورعربی آقا کے جوابات، ص۳)٭حضرت سَیِّدُنا سُلَیْمَان عَلَیْہِ السَّلَام نے ارشاد فرمایا:مرغ کہتا ہے: اُذْکُرُوااللہَ یَاغَافِلِیْن یعنی اے غافلو! اللہ پاک کا ذکر کرو۔(فیض القدیر،۱/۴۸۸،تحت الحدیث: ۶۹۵)٭دُرُود شریف پڑھنا دَرْاَصل اپنےکریم ربّ کی بارگاہ سے مانگنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ (گلدستۂ درودوسلام ،ص۲۲ملخصًا)
( اعلان :)
ذِکْر و دُرُود کے بقیہ فضائل تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے، لہٰذا ان کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں