Book Name:Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain
توقرآنِ کریم دل،بدن اور رُوْح سب کے لیے دَوا ہے ۔جب بعض کلاموں کی بھی خاصیتیں اور فائدے ہوتے ہیں، توپھر ربِّ کریم کے کلام کے بارے میں آپ کاکیا خیال ہے، جس کی فضیلت دیگر کلاموں پر ایسی ہے،جیسیاللہ کریم کی اس کی مخلوق پر۔قرآنِ پاک میں کچھ ایسی آیا ت ہیں جو خاص اَمراض اورمصیبتوں کےخاتمے کے لیے ہیں،ان آیات کی پہچان خاص لوگوں کو ہوتی ہے۔(فیض القدیر،۳/۶۲۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
اے عاشقانِ رسول!اَلْحَمْدُلِلّٰہ!قرآنِ پاک کی ہر سُورت کی اپنی ہی فضیلت،خاصیت اور شان ہے، جو جان ومال کی حِفاظَت کرنے،دکھ دردمِٹا کردل میں خوشی داخل کرنےاور مَرض سے نَجات دِلانے کیلئے کافی ہے۔آئیے!ترغیب کے لئے مکتبۃ ُالمدینہ کی کتاب’’جنَّتی زیور‘‘سے قرآنِ پاک کی چندسورتوں کےفضائل وخصوصیات اورفوائد سنتےہیں،چُنانچہ
قرآنی سورتوں کے فضائل و خُصُوصیات اور فوائد
٭سُوۡرَۃُ الْفاتِحَہ 100مرتبہ پڑھ کر جو دُعا مانگی جائے، قَبول ہوتی ہے،٭سُوْرَۃُ الْبَقَرَہکی تلاوت سے شیطان گھر سے بھاگ جاتا ہے،٭آیَۃُ الْکُرْسِی پڑھنے سے مُحتاجی دُور ہوتی ہے،٭سُوْرَۃُ الْکَہْف کو ہمیشہ پڑھنے والا دَجّال کے فتنوں سے محفوظ رہے گا،٭ والدین کی قَبْر پر ہر جُمعہ سُورۂ یٰسٓ کی تِلاوت کرنے سے اس کے حُروف کی تعداد کے برابر،ان(پڑھنے والے)کے گُناہ بخش دئیے جاتے ہیں،٭