Book Name:Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain
آئیے!ترغیب کے لئے”مَدَنی مذاکرہ“سننےکی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے والے شخص کاواقعہ سُنتے ہیں،چنانچہ
لَیَّہشہر(صوبہ پنجاب، پاکستان) میں رہنے والے ایک اسلامی بھائی سُنّتوں سے دور فیشن کے نشے میں گم تھے، نئے فیشن والے لباس پہننا، فضولیات میں اپنے قیمتی لمحات ضائع کرنا ان کا معمول تھا ۔ذِکْرِ الٰہی سے بالکل غافل ہوچکے تھے،نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن کچھ یوں بنا کہ ایک بار انہیں’’ مَدَنی مذاکرہ‘‘سُننے کی سعادت مل گئی، اس کی بَرَکت سے ان کی زندگی کا رُخ ہی بدل گیا ۔ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے آسان اندازمیں بیان کی جانے والی ڈھیروں ڈھیر معلومات کا ’’اَنمول خزانہ‘‘لُوٹنے کا سنہری موقع ملا،خوفِ خدا اور عشقِ مُصْطَفٰے کی کرنوں سے ان کا دل روشن ہوگیا،پچھلی زندگی پر شرمندگی ہونے لگی،لہٰذا انہوں نے بقیہ زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے فیشن (Fashion)کی نحوست سے جان چھڑائی،سُنّتوں پر عمل کرنے اور نمازوں کی پابندی کا پختہ ارادہ کرلیا،سر پر عمامہ شریف سجالیا، داڑھی شریف سے چہرہ پُرنور کرلیا اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔ جبکہ نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانےکیلئے ہر ماہ 3 دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کرنا اِن کا مَعمُول بن گیا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
مجلس مَدَنی مُذاکرہ
اےعاشقانِ رسول!آپ نے سنا کہ مَدَنی مذاکرہ سُننے سے کیسی کیسی برکتیں ملتی ہیں،لہٰذا سُستی