Book Name:Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کاشیڈول(بیرون ملک)،26 دسمبر2019ء
(1): سنتیں اورآداب سیکھنا: 5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3): غور وفکر:5منٹ، کل دورانیہ15منٹ
٭دُرُود و سلام پڑھنا اللہ پاک اور اس کے پیارےحبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خوشی کاسبب ہے۔(گلدستۂ درود و سلام ،ص۱۲ملخصاً)٭بَرَکَت حاصل کرنے اور آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا قُرب پانے کیلئے دُرُود و سلام کی کثرت سے بڑھ کر کوئی ذَرِیعہ نہیں ہے۔(گلدستۂ درودوسلام،ص۱۷ملخصاً)٭دُرُودِپاک دُعا کی قُبولیت کاسبب ہے۔(فردوس الاخبار، باب الصاد،۲/۲۲،حدیث:۳۵۵۴) ٭دُرُودِپاک تمام پریشانیوں کو دُور کرنے کے لیے اور تمام حاجتوں کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔(تفسیردرمنثور،پ۲۲،الاحزاب،تحت الآیۃ:۵۶،۶/۶۵۴ملخصًا)٭دُرُودِ پاک گُناہوں کا کَفَّارہ(گناہوں کو دھونے والا)ہے۔( جلاء الافہام،ص۲۳۴)٭دُرُودِ پاک صَدَقے کا قائم مَقام بلکہ صَدقے سے بھی اَفضل ہے۔(جذبُ القلوب،ص۲۲۹)٭دُرُود شریف پڑھنے سےمصیبتیں ٹلتی ہیں۔٭دُرُودِ پاک پڑھنے سے بیماریوں سے شِفا حاصل ہوتی ہے۔٭دُرُودِپاک پڑھنے سے خوف دُورہوتاہے۔٭دُرُودِ پاک پڑھنےسےظُلم سےنَجات حاصل ہوتی ہے۔٭دُرُودِ