Book Name:Walion K Sardar
سر بھلا کیا کوئی جانے کہ ہے کیسا تیرا اولیا ملتے ہیں آنکھیں وہ ہے تلوا تیرا([1])
اللہ کی رحمت غوثِ پاک ہیں باعث ِ برکت غوثِ پاک
ہیں صاحبِ عزّت غوثِ پاک ہیں بحرِ سخاوت غوثِ پاک
دریائے کرامت غوثِ پاک فرماؤ حمایت غوثِ پاک
ٹل جائے مصیبت غوثِ پاک سر تاپا شرافت غوثِ پاک
* مرحبا یا غوثِ پاک* مرحبا یا غوثِ پاک* مرحبا یا غوثِ پاک
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے! ہمارے غوث پاک کو اللہ پاک نے کتنی شان و عظمت سےنوازا تھا کہ آپ کو ولایت کے ایسے بلند مرتبے پر فائز فرمایا کہ مشائِخِ اَوْلِیامیں سے کوئی بھی آپ کا ہم پلّہ نہیں تھا ۔ اور یہ بھی یاد رکھیں کہ کسی بھی صاحِبِ ولایت سے اِس قَدَرزیادہ کرامتیں ظاہر نہ ہوئیں جتنی آپ سے ہوئیں جیساکہ خاتَمُ الْمُحَدِّثِیْنحضرت سَیِّدُنا شیخ عبْدُ الحق مُحَدِّث دہلوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : مشائخِ اَوْلِیاء میں سے کوئی بھی کرامات کے لحاظ سے آپ کاہم پَلّہ نہیں ، یہاں تک کہ بعض مشائخ نے فرمایاکہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی کرامات کا حال تو موتیوں کی لڑی جیسا ہے کہ جب ٹُوٹتی ہے تو ایک کے بعد ایک موتی گِرتے چلے جاتے ہیں ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی کرامات گنتی اور شُمار سے باہر ہیں۔ ([2])آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی ذاتِ بابرکت تو کرامات و کمالات کاسرچشمہ ہے ہی ، صرف آپ کے مُبارک نام کی یہ برکت ہے کہ جہاں پُکارا جائے ، مُوْذِی جانوروں