Book Name:Walion K Sardar
اللّٰہ کی رحمت غوثِ پاک ہیں باعث ِ برکت غوثِ پاک
ہیں صاحبِ عزّت غوثِ پاک ہیں بحرِ سخاوت ، غوثِ پاک
دریائے کرامت غوثِ پاک فرماؤ حمایت غوثِ پاک
ٹل جائے مصیبت غوثِ پاک سر تاپا شرافت غوثِ پاک
* مرحبا یا غوثِ پاک* مرحبا یا غوثِ پاک* مرحبا یا غوثِ پاک
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ولیوں کے سردار اور ہمارا کردار
پیارے اسلامی بھائیو!غور کیجئےایک طرف تو ہمارے سامنے سرکارِغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی مُقَدَّس حیات ہے جبکہ دوسری طرف ہم اپنے حال پر بھی نظر کریں۔ * ولیوں کے سردار شیخ عبد القادِر جیلانیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا معمول تھا کہ دن رات عبادت میں گزارا کرتے جبکہ ہم اپنی زندگیاں نہ جانے کن کن فُضول کاموں میں برباد کررہے ہیں*ولیوں کے سردار شیخ عبد القادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بہت بڑے ولیُّ اللہ ہونے کے باوجود آخری عمر تک عبادت کرنے اور نیکیاں کمانے میں مصروف رہے ، جبکہ ہم میں سے ایسے بھی ہیں جواپنی ساری زندگی غفلت میں گُزار کر بُڑھاپے میں بھی نیکیوں کی طرف مائل نہیں ہوتے* ولیوں کے سردار شیخ عبد القادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نماز کے بہت پابند تھے جبکہ ہم مہینوں مَساجد کامنہ نہیں دیکھتے ، بعض تو عید کی نماز کیلئے مسجد کا رُخ کرتے ہیں لیکن بعض اس سعادت سے بھی محروم نظر آتے ہیں*غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے ساری زندگی اپنے نانا جان ، رحمتِ دوجہان صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنّتوں کی اتباع میں گزاری جبکہ ہم فیشن کے مَتوالے دنیاکی رنگینیوں کے مَستانے