Book Name:Walion K Sardar
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!حُصُولِ ثواب کی خاطِر بَیان سُننےسے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔ فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : نِـيَّةُ الْمُؤمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ۔ مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔ [1] مسئلہ : جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
* اللہ پاک کی رضا کے لیےاول تا آخر اور توجہ کے ساتھ بیان سنوں گا* اگر کسی نے دھکّا وغیرہ دیا تو صبر کروں گا ، اُلجھنے سے بچوں گا۔ * علمِ دین کی تعظیم کی خاطر ادب کے ساتھ بیٹھوں گا* بیان کے اہم نکات کو دوسروں کو بھی بیان کروں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارےآج کے بیان کا موضوع ہے “ ولیوں کے سردار “ جس میں ہم سنیں گے* ولیوں کے سردار حضور غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی دُعا سے ایک ولی کامل شخص کو بدبختوں کی فہَرِست سے نکال کر خوش بختوں کی فَہرِست میں دوبارہ کیسے شامل کیا گیا۔ * سرکار ِغوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا تعارف * آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی شان وعظمت* غوث پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے شیطان کے وار کو کیسے ناکام بنا دیا * غوث پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے قبر والے کی کیسے مددفرمائی؟ * پیر پر اعتراض کرنا کیسا؟* غوث پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی شانِ ولایت * غوث پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی کثرتِ عبادت کےمعمولات* اوراس کےعلاوہ فیضانِ غوثِ اعظم سے