Book Name:Walion K Sardar
مالامال مفید معلومات سننے کی سَعَادَت حاصِل کریں گے اِنْ شَآءَ اللہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضورغوث پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے زمانہ میں ایک وَلِیِ کامِل کو وِلایَت سے مَحْرُوم کر دیا گیا ۔ یعنی اس کی ولایت چھین لی گئی ۔ اور لوگ اسے مردود کہنے لگے۔ اس نے اپنے زمانہ کے تین سو ساٹھ (360)اولیائے کاملین سے اپنی وِلایَت کی واپسی کیلئے دُعا کروائی ، سب نے اس کیلئے اللہ پاک کی بار گاہ میں دُعا کی لیکن مُراد حاصل نہ ہوئی۔ اولیائے کرام میں سے بعض نے اس کا نام جب لوحِ مَحْفُوظ پر بدنصیبوں کی فہرست میں لکھا ہوا دیکھا تو اسے کہا کہ اب تم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ اس کے بعد اس کا چہرہ سیاہ ہو گیا ۔ وہ پریشانی کی حَالَت میں اولیاء کے سلطان حضرت سَیِّدُنا غوث اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کی خِدْمَتِ اَقْدَس میں حاضِر ہوا اور اپنا سارا قِصّہ بیا ن کردیا ۔ ولیوں کے سردار حضور غوث پاک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ نے فرمایا : آجاؤ اگر تم مردود ہو گئے ہو تو کیا ہوا ۔ میں تمہیں اللہ پاک کے حکم سے مقبول بنا سکتا ہوں۔ اس کے بعد آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ نے اس کیلئے دُعا فرمائی۔ تو اللہپاک کی طرف سے جواب آیا : اے عبدُالقادِر!کیا تمہیں علم نہیں کہ تین سو ساٹھ اولیائے کاملین اس کے لیے دعا کرچکے ہیں ، میں نے ان کی دُعا کو قبول نہ کیا ۔ کیونکہ اس کا نام لوحِ مَحْفُوظ میں بد بخت لکھا جا چکا ہے۔ غوث پاک اللہپاک کی بارگا ہ میں عرض کرتے ہیں : اے میرے اللہ تُو رَدْ کیے ہوئے کو مقبول اور مقبول کورَدْ کیا ہوا بنانے پرقادِر ہے۔ اے میرے کریم اللہ اگر تیرا یہی ارادہ ہے کہ یہ شخص مردود ہی رہے تو مجھے اس کے مقبو ل بنانے کی دعا کرنے کی توفیق کیوں عَطا کی۔ اللہ پاک کی