Book Name:Walion K Sardar
حق پَرَست پر تائب ہوگیا ۔ ([1])
ہوئے دیکھ کر تجھ کو کافر مسلماں بنے سنگدل موم ساں غوثِ اعظم([2])
مختصر وضاحت : اے میرے غوثِ پاک آپ کی شان یہ ہے کہ آپ کو دیکھ کرکافر مسلمان ہوگئے اور جن کے دل پتھر کی طرح سخت تھے ا ن کے دل موم کی طرح نرم ہوگئے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!ہمارے مرشِدِ کامِل ، سرکارِ بغدادرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی بھی کیا شان ہے! آہ ! ایک ہماری نَماز ہے کہ ہم پر مکّھی بھی بیٹھ جائے تو پریشان ہوجائیں ، معمولی خارِش بھی ہم سے بر داشت نہ ہوسکے۔ جبکہ ہمارے غوثِ پاک نماز ایسے ادا فرمائیں کہ سانپ کی شکل میں آنے والا جنّ بھی آپ کی نماز میں خلل نہ ڈال سکے ۔
پیارے اسلامی بھائیو!یادرکھیے !نماز میں خشوع مُسْتَحَب ہے۔ [3]اوراللہ پاک ایسی نماز کی طرف نَظَر نہیں فرماتا جس میں بندہ اپنے جسم کے ساتھ دل کو حاضِر نہ کرے۔ [4]میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ لکھتے ہیں : “ نماز کا کما ل ، نماز کا نور ، نماز