Book Name:Walion K Sardar
مسجد میں پہنچا ۔ دروازے پر تا لالگا ہواتھا ، کوشش کرکےچابی حاصل کی ، دروازہ کھولاتو ہر چیز پر مٹی ہی مٹی بتارہی تھی کہ مسجد کافی عرصہ سے بندہے ، خیر ہم نےصفائی کی اور نمازِعصرکے بعد علاقائی دورہ کےلئےکھیل کےمیدان (Play Ground)میں پہنچے ، کھیلنےمیں مصروف نوجوانوں کونیکی کی دعوت دی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! کئی نوجوان فوراً ہمارےساتھ چلنےکےلئےتیارہوگئے ، مسجدمیں آکرنماز پڑھنے اور بیان سُننےکی سعادت حاصل کی اور ہماری انفرادی کوشش سے انہوں نے مسجد کو آباد کرنے کی نیت کر لی۔ یہ مَنْظَر دیکھ کر وہاں موجود ایک بُزرگ روکر کہنے لگے ، میں تو لوگوں سے مسجد آباد کرنے کا کہتا رہتا تھا ، مگرمیری سُنے کون؟ اَلْحَمْدُلِلّٰہ!آج عاشقانِ رسو ل اور علاقائی دورے کی برکت سے ہماری مسجدآباد ہوگئی ہے۔
نہ نیکی کی دعوت میں سُستی ہو مجھ سے بنا شائقِ قافِلہ یاالٰہی
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
جانشینِ عطار کی ایپ(Application) کا تعارف
پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقان ِرسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں سنتوں کا پیغام عام کرنے کیلئے کم و بیش 100 شعبہ جات(Departments) میں مدنی کام کررہی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کےآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ(I.T Department) نے عاشقانِ رسول کےلیے بہت ساری موبائل ایپلی کیشنز (Applications) کا اِجرا کیا ہے۔ اسی سلسلے کے تحت جانشینِ امیر اہلسنت حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے نام سےبھی ایک ایپ (Application) بنائی گئی ہے۔ جس کا نام ہے : الحاج عبیدرضاعطاری