Book Name:Walion K Sardar
کی کوشش کریں۔
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام “ علاقائی دورہ “
اے عاشقانِ غوثِ اعظم !اے کاش! ہمیں بھی اپنی اِصلاح کے ساتھ ساتھ لوگوں کی اصلاح کا یہ جذبہ مل جائے ، اے کاش! ہم دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے بن جائیں ۔
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام “ علاقائی دورہ “ بھی ہے ، مرکزی مجلس شورٰی کی طرف سے دیئےگئے طریقہ کار کے مطابق روزانہ یا ہفتے میں دودن یا ہفتے میں ایک دن ہر مسجد کے اطراف میں گھر گھر ، دکان دکان جا کر وہاں موجود اسلامی بھائیوں سمیت راہ میں کھڑے اور آنے جانے والے تمام افراد کو نیکی کی دعوت پیش کی جاتی ہے ، اسےعلاقائی دورہ کہا جاتا ہے۔ اس مدنی کام کے بہت سارے فوائد ہیں مثلاً علاقائی دورے کی برکت سے علاقے میں خوب مدنی کام پھیلتاہے ، علاقائی دورےکی برکت سے نئے نئے اسلامی بھائی مدنی ماحول کےقریب آتےہیں ، علاقائی دورے کی برکت سے بے نمازیوں کونمازی بنانےکی سعادت نصیب ہوجاتی ہے۔ علاقائی دورے کی برکت سےا میرِاہلسنت کی دعاؤں سےحصہ ملتاہے۔ علاقائی دورے کی برکت سےنیکی کی دعوت دینےکا موقع ملتا ہے۔
آئیے!بطورِترغیب علاقائی دورے کی ایک مدنی بہارسُنتے ہیں ، چنانچہ
کراچی کےایک اسلامی بھائی کابیان ہےکہ ہمارا مدنی قافلہ پنجاب کےایک شہرکی