Book Name:Walion K Sardar
ہیں۔ الغرض ! ہمارا حال یہ ہو گیاہے کہ ہم نے زندگی کو کھیل کُود سمجھ لیا ہے اور اپنے اَسلاف(بزرگانِ دِین)کے طریقے سےبہت دُور ہوتے چلے جا رہے ہیں ، ہمیں چاہیے کہ آج میسر آنے والی ان چند سانسوں کو غنیمت جانیں اور خوابِ غفلت سے بیدار ہو کر عِبَادَت میں زندگی گزاریں۔
عِبَادَت میں گزرے مری زندگانی کرم ہو کرم یاخدا! یاالٰہی!
بنا دے مجھے نیک نیکوں کا صدقہ گناہوں سے ہر دم بچا یاالٰہی! ([1])
یاد رکھئے! اللہ پاک کی عبادت کرنا دل میں محبتِ الٰہی کے پیدا ہونے کا سبب ہے۔ اللہ پاک کی عبادت کرنا شیطان کے چُنگل سے نکلنے کا طریقہ ہے۔ اللہ پاک کی عبادت کرنا قُربِ الٰہی پانے کا باعث ہے۔ اللہ پاک کی عبادت کرنا گناہوں کے مرض سے شفا پانے کا ذریعہ ہے۔ اللہ پاک کی کثرت سے عبادت کرنا انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کا طریقہ ہے ، اللہ پاک کی عبادت کرنا اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہمْ اَجْمَعِیْن کا طریقہ ہے ، اللہ پاک کی عبادت کرنا ظاہر وباطن کی اصلاح کا باعث ہے۔ اللہ پاک کی عبادت کرنا رُوح کی تازگی کا باعث ہے ، اللہ پاک کی عبادت کرنا دلوں کے اطمینان کا باعث ہے۔ اللہ پاک کی عبادت کرنا شریعت کو مطلوب ہے ، اللہ پاک کی عبادت کرناہر بندۂ مومن پر حق ہے اور اللہ پاک کی عبادت کرنا انسان کے پیدا کرنے کا مقصد ہے۔ اور اللہ پاک ہی کی عبادت کرنے کا حکم ہے