Darakht lagane kay Fazail o Fawaid

Book Name:Darakht lagane kay Fazail o Fawaid

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 08جولائی2021ء

(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

حدیث پاک  کے بقیہ مدنی پھول

* ہرانسان پرحُضور عَلَیْہِ السَّلَام کی اِطاعت فَرْض ہے اور یہ اِطاعت بغیرحدیث و سُنّت جانے ناممکن ہے۔ (مرآۃ المناجیح ، ۱ / ۹)* اَحادیث سے اِنکار کے بعد قرآن  پر اِیمان کا دعویٰ باطِلِ محض ہے۔ (نزہۃ القاری ، ۱ / ۶ ۳)* جب تک یہ معلوم نہ ہوجائے کہ یہ واقعی حدیث مبارَکہ ہے ، اُس وَقْت تک بَیان نہ کریں۔ (فیضانِ فاروق اعظم ، ۲ / ۴۵۱)* آقا عَلَیْہِ السَّلَام کا فرمان ہے : جب تک تمہیں یقینی عِلْم نہ ہو میری طرف سے حدیث بیان کرنے سے بچو ، جس نے جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ منسوب کیا اُسے چاہئے کہ وہ اپنا ٹھکانا دوزخ میں بنالے۔ (ترمذی ، کتاب تفسیر القرآن عن رسول اللہ ، باب ماجاء فی الذی۔ ۔ ۔ الخ ، ۴ / ۴۳۹ ، حدیث : ۲۹۶۰) *  ایس ایم ایس(SMS)کے ذریعے بغیر حوالے کے کوئی بھی حدیث آگے نہ بھیجیں جب تک