Book Name:Darakht lagane kay Fazail o Fawaid
کسی سُنّی درست عقیدے والے مفتی صاحب یا کسی سُنّی عالِمِ دین سے تصدیق نہ کروالیں۔ (فیضان فاروق اعظم ، ۲ / ۴۴۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
* مدینہ منورہ میں شہادت کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق “ مدینہ منورہ میں شہادت کی دعا “ یاد کروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :
اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ شَھَادَۃ فِی سَبِیْلِکَ وَاجْعَلْ مَوْتِی فِی بَلَدِ رَسُوْلِکَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
(بخاری ، ۱ / ۶۲۲ ، حدیث : ۱۸۹۰ ماخوذًا)
ترجَمہ : اے اللہ! مجھے اپنی راہ میں شہادت اور اپنے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے شہر میں موت عطا فرما۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال (
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔
(جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔