Book Name:Darakht lagane kay Fazail o Fawaid
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نبیِّ اکرم ، نورِ مجسّم صلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : جس نے مجھ پر دس مرتبہ صُبْح اور دس مرتبہ شام دُرُود ِ پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شَفاعت ملے گی۔ ([1])
شَفاعت کرے حَشْر میں جو رضاؔ کی سِوا تیرے کِس کو یہ قُدرَت مِلی ہے
(حدائقِ بخشش ، ص 188)
پیارےپیارے اسلامی بھائیو! آج ہمارے بیان کا موضوع ہے “ درخت لگانے کے فضائل و فوائد “ جس میں درخت لگانے کے فضائل اور اس کی احتیاطیں ، درخت لگانے کے سائنسی فوائد ، درخت لگانے کے معاشرتی اور معاشی فوائد ، درخت لگانے کے متعلق اچھی چھی نیتیں کیا ہو سکتی ہیں یہ سب سنیں گے اور اسی طرح وہ لوگ جن کے لئے درخت لگانا ممکن نہ ہو تو وہ کیا کریں ؟؟آئیے سب سے پہلے ایک حیران کن بات سنتے ہیں کہ اہلِ فارس کی عمریں طویل کیوں ہوتی تھیں؟