Darakht lagane kay Fazail o Fawaid

Book Name:Darakht lagane kay Fazail o Fawaid

کا کاٹنا ، صنعتوں کا تىزى سے قىام میں لانا اور گاڑىوں کا بے تحاشا دُھواں شامل ہے ۔  اگر دَرختوں کی حفاظت کى جائے  بلکہ مزید دَرخت لگانے کا اِہتمام کىا جائے تو ان خطرناک نقصانات سے  بچنے کا  بھی سامان ہو سکتا ہے ۔  

               پیارےپیارے اسلامی بھائیو!  سنا آپ نے کہ درخت لگانے کے زبردست سائنسی فوائد ہیں ، یقینا شجر کاری ہر دور کے انسان کے لیے اہم رہی ہے اور رہے گی ۔ جب پہلے زمانے میں انسان کے پاس گھر نہ تھا تو اس نے درخت کو اپنا بسیرا بنایا ۔ جب وہ بھوکا ہوتا تھا تو درخت کے پھل ہی تھے جو اسے سہارا دیتے تھے ۔ آج بھی انسان درخت سے بہت سے کام لے رہا ہے اور لیتا رہے گا ۔ انسان لکڑیاں درخت سے ہی حاصل کرتا ہے گوند ، شہد وغیرہ سب انسان نے درخت سے حاصل کیا۔ جس طرح انسان درخت سے کام لیتا ہے پرندے اور جانور بھی اس سے کام لیتے ہیں ۔ تقریبا سارے پرندے درخت پر گھونسلہ بناتے ہیں ۔ سبزی خور پرندے اپنی غذا بھی درخت سے ہی حاصل کرتے ہیں ۔

اسی  طرح درخت لگانے کے معاشی  اور معاشرتی بھی بہترین فوائد ہیں آئیے وہ  بھی سنتے ہیں :

درخت لگانے کے معاشی اور معاشرتی فوائد

درخت لگانے کے ذَریعے بہت سے مَعاشى اور مُعاشرتى فَوائد حاصِل ہوتے ہىں مثلاً دَرخت لکڑى کے حُصُول کا ذَریعہ ہیں اور لکڑی کا اِنسانی ضَروریات کو پوری کرنے