Book Name:Darakht lagane kay Fazail o Fawaid
ہوگا۔ (اشعۃُ اللّمعات ، ۱ / ۶۵۴)
حضرت سَیِّدُناعلّامہ علی قاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : پھر اس کے لئے سُواری بنے گی جس کے ذَرِیعے یہ شخص بآسانی پُل صِراط سے گُزرے گا اوراُس(جانور) کا ہرعُضو مالِک( یعنی قُربانی پیش کرنے والے) کے ہر عُضْو(کیلئےدوزخ سے آزادی)کافِدیہ بنے گا۔ (مِرْقاۃُ الْمَفاتِیح ، ۳ / ۵۷۴ ، تحت الحدیث : ۱۴۷۰ ، مرآۃ المناجیح ، ۲ / ۳۷۵)
دے نزع و قبر وحشر میں ہر جا امان ، اور دوزخ کی آگ سے بچایا ربّ مصطفٰے
(وسائلِ بخشش مُرَمَّم ، ص۱۳۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک کے بارے میں مَدَنی پھول
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آئیے!حدیثِ پاک کے بارے میں چند مَدَنی پھول سُننے کی سعادت حاصِل کرتے ہیں۔ پہلے 2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مُلاحَظَہ کیجئے : (1)فرمایا : جو شخص دینی معامَلات کے بارے میں چالیس(40) حدیثیں یاد کرکے میری اُمّت تک پہنچا دے گا اللہ پاک(قِیامت کے دن) اُس کو اِس شان کے ساتھ اُٹھائے گاکہ وہ فقیہ ہوگا ، میں قِیامت کے دن اُس کی شفاعت کروں گا اور اُس کے لئے گواہی دوں گا۔ (مشکاۃ المصابیح ، کتاب العلم ، الفصل الثالث ، ۱ / ۶۸ ، حدیث : ۲۵۸ ((2)فرمایا : اللہ پاک اُس کوتَروتازہ رکھے جو میری حدیث کو سُنے ، یاد رکھے اور دوسروں تک پہنچائے۔ (تِرمِذی ، ۴ / ۲۹۸ ، حدیث : ۲۶۶۵)* اسلام میں