Darakht lagane kay Fazail o Fawaid

Book Name:Darakht lagane kay Fazail o Fawaid

درخت لگانے کے کچھ سائنسی فوائد بھی سنتے ہیں

درخت لگانے کے سائنسی فوائد

                             سائنسى تحقىق کے مُطابق بھى درخت لگانے کے بڑے فَوائد ہىں ۔ دَرخت اور پودے کاربن ڈائى آکسائىڈ لىتے اور آکسىجن فَراہم کرتے ہىں ۔  آکسىجن انسانی زندگى کے لىے اِنتہائی  ضَرورى ہے ، اِس کے بغىر اِنسان زندہ نہىں رہ سکتا ۔ اللہ پاک نے دَرختوں اور پودوں کو اِنسان کى خِدمت کے لىے لگاىا ہوا ہے ، یہ  گندى ہوا لے کر اپنى پاکىزہ ہوا دىتے ہیں ۔  دَرجہ حَرارت کو بڑھنے نہىں دىتے ، درخت اور پودے فضائى آلودگی (ىعنى دُھواں اور گرد وغیرہ جو  اُڑتى رہتى ہے اس )مىں کمى کرتے ہىں ، دَرخت اور پودوں کی کثرت سے ماحول ٹھنڈا اور خُوشگوار رہتا ہے ، اس سے بجلى کى بھى بچت ہوتی ہے کیونکہ جو آلات گرمى دُورکرنے کے لىے اِستعمال ہوتے ہىں ان کى ضَرورت مىں کمى آجاتی ہے ىا بالکل ہی چھٹکارا مِل جاتا ہے ۔  اگر آپ اپنے وطنِ عزىز کو اِس طرح دَرختوں اور پودوں  سے آراستہ کرىں گے تو بجلى کى بھی   بچت ہو گى ۔

درخت لىنڈ سلائڈنگ(یعنی مٹی یا چٹان کے تودے کا پھسل کر اونچی جگہ سے گرنے ) کی روک  تھام کا بھی باعِث بنتے ہىں ، کیونکہ دَرخت کى جڑىں زمىن کى مٹى کو روک کر رکھتى ہىں ، جس کى وجہ سے زمىن کا کٹاؤ ىا لىنڈ سلائڈنگ نہىں ہونے پاتى ۔  یوں ہی  دَرخت اور پودے “ گلوبل وارمنگ “ مىں بھی  کمى کا سبب بنتے ہیں ۔ عالَمى ماحول کے دَرجۂ حرات مىں خطرناک حد تک اِضافہ “ گلوبلوارمنگ “ کہلاتا ہے ، جس کى وُجُوہات مىں دَرختوں