Book Name:Darakht lagane kay Fazail o Fawaid
سے گزرتے ہوئے راہ میں کھڑے یا بیٹھے ہوئے مسلمانوں کو سلام کیا ؟ (31) اِن سُنّتوں پر کچھ نہ کچھ عمل کیا؟(مسواک ، گھر میں آناجانا ، سوناجاگنا ، قبلہ رُخ بیٹھناوغیرہ)؟(32)ظہر کی چارسُنّتِ قَبْلِیہ فرض سے پہلےادا کیں؟ (33) تَہَجُّدکی نماز پڑھی؟یا رات نہ سونے کی صورت میں صلٰوۃُاللَّیْل ادا کی؟(34) اوّابین یا اِشراق وچا شت کے نوافل پڑھے؟ (35) کیاآج آپ نےعصریا عشاکی سُنّتِ قَبْلِیہ پڑھیں؟(36)اِنفِرادی کوشش کےذریعے دعوتِ اِسلامی کے12دینی کام میں سے کم ازکم ایک دینی کام کی ترغیب دِلائی؟(37) دوسروں سے مانگ کر کوئی چیز(مثلاًچپّل ، چادر ، موبائل فون ، چارجر ، گاڑی وغیرہ وغیرہ) اِستِعمال تو نہیں کی؟ (38) جھوٹ بولنے ، غیبت و چُغلی کرنے / سُننےسےبچے؟(39) کچھ نہ کچھ وقت کے لئے’’مَدَنی چینل‘‘ دیکھا ؟ (40) کسی ایک یا چند سے دُنیَوی طور پر ذاتی دوستی ہے؟(41)قرض ہونے کی صُورَت میں(ادائیگی کی طاقت کے باوُجود)قرض خواہ کی اِجازت کے بغیر قرض ادا کرنے میں تاخیر تو نہیں کی؟نیز کسی سے عاریتاً (یعنیTemporary) لی ہوئی چیزضرورت پوری ہونے پرطے کئے ہوئے وقت کے اندر واپس کردی؟ (42) عاجزی کےایسے الفاظ جن کی تائید دل نہ کرے بول کر نِفاق ورِیاکاری کا جُرم تو نہیں کیا؟مثلاً لوگوں کے دل میں اپنی عزّت بنانے کے لئےاِس طرح کہنا : ’’میں حقیر ہوں ، کمینہ ہوں‘‘جبکہ دل میں ایسا نہ سمجھتا ہو۔ (43)صفائی سُتھرائی کےعادی اور سلیقہ مند ہیں؟(44) کسی مُسلمان کاعیب ظاہِر ہوجانےپر (بلا مصلحت ِشَرعی) اُسکا عیب کسی اور پرظاہِر تو نہیں کیا؟(45) تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا ، یا شرکت کی؟(46)ہر جائز و عزّت والے کام سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھی؟ (47) چوک درس دیا ، یا سُنا ؟(48)اپنے والدین اورپیرومُرشِدکے لئے دُعائے مغفرت اور کچھ نہ کچھ اِیصالِ ثواب کیا؟(49) مسجد ، گھر ، آفس وغیرہ میں اِسراف سےبچنے کی کوشش کی؟(50)ٹریفک قوانین کی پابندی کی؟ (51)کسی اِسلامی بھائی(خصوصا ذِمّے دار) سے مَعَاذَ اللہ کوئی بُرائی صادِر ہوجائے اور اِصلاح کی ضرورت ہو تو تحریری طور پر ، یا مِل کر ، براہِ راست (نرمی سے) سمجھانے کی کوشِش فرمائی؟ یا مَعَاذَ اللہ بِلا اِجازتِ شرعی کسی اور پر اِظہار کر کے غیبت کا گناہِ کبیرہ کر بیٹھے؟(52)زبان کو گناہوں (یعنی اِلزام تراشی ، دِل آزاری ، گالی گلوچ وغیرہ )سے بچایا؟(53)زبان کو فُضول اِستِعمال(یعنی وہ گفتگو جس سے دینی یا دُنیاوی فائدہ نہ ہو)سے بچانے کی عادت بنانے کے لئے کچھ نہ کچھ اِشارے سےگفتگو کی؟(54) (گھرمیں اورباہر)مذاق مسخری ، طنز ، دل آزاری اور قہقہہ لگانے(یعنی کِھل کِھلاکرہنسنے)سے بچنے کی کوشش کی؟(55) عمامہ شریف باندھا؟