Hubb-e-Jaah Ki Mozammat

Book Name:Hubb-e-Jaah Ki Mozammat

یاسیِّدی!‘‘وغیرہ اَلقاب کے ساتھ خاشِعانہ انداز اور آہِستہ آواز میں بات کریں گے ، ہاتھ جوڑ کرسرجُھکا کردُعاؤں کی التجائیں کریں گے ، مجالِس میں اِس کی آمد پر تعظیماً کھڑے ہوجائیں گے ، اِسے ادب کی جگہ بٹھائیں گے ، اِس کے آگے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوں گے ، اِس سے پہلے کھانا شروع نہیں کریں گے ، عاجِزانہ اندازمیں تحفے اور نذرانے پیش کریں گے۔ عاجزی کرتے ہوئے اِس کے سامنےاپنے آپ کو چھوٹا (مَثَلاً خادِم وغلام) ظاہِر کریں گے ، خریدو فَروخت اور مُعامَلات میں اِس سے مروَّت بَرتیں گے ، اس کو چیزیں عُمدہ کوالٹی کی اوروہ بھی سَستی یامفت دیں گے۔ اس کے کاموں میں اس کی عزّت کرتے ہوئے جُھک جائیں گے۔

لوگوں کے اس طرح کے عقیدت بھرے اندازسے نَفْس کوبہت زیادہ لذت حاصل ہوتی ہے اور یہ وہ لذت ہے جو تمام خواہشات پر غالِب ہے ، اِس طرح کی عقیدت مندیوں کی لذتوں کے سبب گناہوں کا چھوڑنا اُسے معمولی بات معلوم ہوتی ہے کیوں کہ’’حُبِّ جاہ‘‘کے مریض کونَفْس گناہ کروانے کے بجائے اُلٹا سمجھاتاہے کہ دیکھ گناہ کریگا تو عقیدت مندآنکھیں پھیر لیں گے!لہٰذا نَفْس کے تعاون سے مُعتقدین میں اپنا وقار برقرار رکھنے کے جذبے کے سبب عبادت پر اِستِقامت کی شدّت اُس کو نرمی وآسانی محسوس ہوتی ہے کیونکہ وہ باطنی طور پر لذَّتوں کی لذَّت اور تمام شہوتوں (یعنی خواہشات)سے بڑی شَہوت( یعنی عوام کی عقیدت سے حاصل ہونے والی لذّت ) کا اِدراک (یعنی پہچان )کر لیتا ہے۔ وہ اِس خوش فہمی میں پڑجاتا ہے کہ میری زندگی اللہ  کے لیے اور اس کی مرضی کے مطابِق گزررہی ہے ، حالانکہ اُس کی زندَگی اُس پوشیدہ( حُبِّ جاہ یعنی اپنی واہ واہ چاہنے والی چُھپی) خواہِش کے تَحْت گزرتی ہے جس کے اِدراک (یعنی سمجھنے) سے نہایت مضبوط عَقلیں بھی عاجِزو بے بس ہیں ، وہ عبادتِ خداوندی میں اپنے آپ کومُخلِص اورخود کو