Book Name:Hubb-e-Jaah Ki Mozammat
عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
حضرت وہب بن منبہ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : “ اللہ پاک کے ایک ولی نے گو شہ نشینی اختیار کر رکھی تھی ، لوگ ان کی زیارت وملاقات کے لئے جاتے تو وہ انہیں وعظ و نصیحت کرتا ، جب اس محفل سے لوگ واپس آتے تو علم و عمل کا خزانہ لے کر آتے ، ایک دفعہ لوگ اس کی محفل میں جمع تھے انہوں نے فرمایا : “ اے لوگو ! ہم نے اپنے گھروں اور اہل وعیال کو اس لئے چھوڑ دیا کہ ان میں رہ کر کہیں ہم معصیت میں مبتلا نہ ہوجائیں ، لیکن مجھے خوف ہے کہ کہیں ہمیں ایسی مصیبت لاحق نہ ہوجائے جو اس مصیبت سے بڑی ہو جو اہل ثروت اور مالداروں کو لاحق ہوتی ہے ، کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے کہ میری دینداری کی وجہ سے لوگ میری حاجات کو پورا کریں اور جب میں کوئی چیز خریدوں تو بھی لوگ میری دینداری کی وجہ سے رعایت سے کام لیں ، جب میں لوگوں سے ملوں تو میری تعظیم کی جائے لوگ میرا ادب بجالائیں۔