Hubb-e-Jaah Ki Mozammat

Book Name:Hubb-e-Jaah Ki Mozammat

بنے گا! اگر مجھ سے پوچھا گیا کہ تُو کون ہوتا ہے جس کی زِیارت کی جائے! تو کیا جواب دوں گا!اگر سُوال ہوا ، کیا تُو عابِدوں(یعنی عبادت گزاروں )میں سے ہے؟ تو میرا جواب یِہی ہو گا : خدا  کی قسم !ان میں سے نہیں ہوں۔ اگر کہا جائے : کیاتو زاہِدوں(یعنی دنیا سے بے رغبت رہنے والوں ) میں سے ہے؟ تو یہی جواب دوں گا : خدا کی قسم !ان میں سے بھی نہیں ہوں۔ یہ فرمانے کے بعد اپنے آپ کو ڈانٹتے ہوئے فرمانے لگے : “ اے داؤد!تُو جوانی میں نافرمان تھا ، ادھیڑ عمر میں دھوکہ باز بنا اور اب جبکہ بُڑھاپا آیا تو رِیا کار ہوگیا ہے! “ یہ فرمانے کے بعد دعا کی : اے آسمانوں اور زمینوں کے معبود!مجھے اپنی رحمت سے ایسا نواز دے جو میرے شباب کی اصلاح کردے ، مجھے تمام بُرائیوں سے محفوظ فرما اورصالحین (یعنی نیک بندوں)کے اعلیٰ مقامات میں میرا مقام بُلند فرما۔ ( بحرالدُّموع لابن الجوزی ص58)

سیِّدُنا داؤد طائی کی عظمت :

 پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے حضرتِ  داؤد طائی رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ کی عاجِزی مُلاحَظہ فرمائی !  آپ رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ بَہُت بڑے ولیُّ اللہ بلکہ قُطبُ الاْقطاب شُمار کئے جاتے تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ  امامِ اعظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ کے اَجِلَّۂ تَلامِذہ (یعنی بُلند پایہ شاگردوں )میں سے ایک تھے۔ مُحَرِّرِ مذہب حضرتِ  امام محمد رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ مشکل اِجتہادی مسائل کے حل کیلئے آپ کے پاس آیا کرتے تھے۔ عبادت و تِلاوت کی خوب کثرت فرماتے تھے۔ (کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب) اوراس کے باوجود ان کی عاجزی و انکساری کا عالم دیکھیئے کہ وہ اپنے آپ کو اس لائق نہیں سمجھتےکہ کوئی ان کی زیارت کے لئے آئے ، مگر آہ! ہماری قلبی بد حالی کا یہ عالم ہے کہ دنیا میں مقام و مرتبہ پانے کے حریص و خواہش مند ، اپنی عزت افزائی ہی میں خوش و خرم اور لوگوں