Book Name:Hubb-e-Jaah Ki Mozammat
کروانے کے لئے نہ آئے توہمارا موڈ آف ہو جاتا ہے۔ صرف اسی پر بس نہیں بلکہ(معاذ اللہ) حسد وبغض ، چغلی و غیبت ، اورعیب جوئی کا ایک سنگین سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ کاش! ہمیں بھی اِن اکابرین کے صدقے میں ایسا خوف ِ خدا نصیب ہو جاتا کہ نہ توکسی نگرانی کی خواہش ہو تی اورنہ ہی حبّ ِجاہ (عزت پسندی)کا مرض ہو تا۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی بزرگانِ دین علیہِمْ رحمۃُ الْمَتین کی عاجزی و اخلاص پرمشتمل مبارک سوچ جیسی سوچ بنانی چاہیے کہ اسی میں ہمارے لئے دونوں جہاں کی بھلائی ہے ۔ حب ِجاہ کی مذمت سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے مکتبۃ المدین کی مطبوعہ1286صفحات پرمشتمل کتاب احیاء العلوم جلد 3 سے’’حبِ جاہ اورشہرت کابیان ‘‘پڑھ لیجئے اوردعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہتے ہوئے مَدَنی قافِلوں میں سفر کو اپنا معمول بنا لیجئے۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اپنی اور اپنی اولاد کی اچھی تربیت کرنے ، انہیں ضروری دینی معلومات فراہم کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ، ان شاء اللہ اس کی برکت سے ضروری دینی علوم کی معلومات کے ساتھ ساتھ فرائض و واجبات اور سنتوں پر عمل کی بھی توفیق ملے گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام “ 72نیک اعمال “ کا رسالہ پُر کرنا بھی ہے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس پُر فتن دور میں نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مشتمل شریعت و طریقت کا جامع مجموعہ بنام 72 نیک اعمال بصورتِ سوالات عطا فرمائے ہیں ، اِس رسالے کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئےپُر