Book Name:Asmani Kitab Aur Hazrat Umar
اے لوگو ! یہ وہی ہیں ، جن کا ذِکْر ہماری کتابوں میں ہے ، یہی ہمارا شہر فتح کر ے گا۔
پھر اُن کافِروں نے بغیر جنگ کئے ہی بَیْتُ الْمُقَدَّسْ حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہُ عنہ کے حوالے کر دیا۔ ( [1] )
فارقِ حق وباطل امامُ الہُدیٰ تیغِ مَسْلُولِ شدت پہ لاکھوں سلام
وضاحت : حق کوباطل سے جدا کرنے اور ہدایت دینے والے امامِ بَرحق حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہُ عنہ اُس تلوار کی طرح ہیں جو اسلام کی حمایت میں سختی سے بلند کی جاتی ہے آپ رضی اللہُ عنہ پر لاکھوں سلام ہوں۔
فاروقِ اعظم رضی اللہُ عنہ مسلمانوں پر رحیم و کریم ہیں
حضرت کعبُ الْاَحْبَار رضی اللہُ عنہ بلند رُتبہ تابعی ہیں۔جب بَیْتُ الْمُقَدَّسْ فتح ہوا ، اس وقت حضرت کعب الاَحْبَار رضی اللہُ عنہ کی حضرت عمر رضی اللہُ عنہ کے ساتھ پہلی ملاقات ہوئی ، اسی وقت حضرت کعب رضی اللہُ عنہ نے کلمہ پڑھ کر اسلام بھی قبول کیا۔ ( [2] )
اور اسی موقع پر حضرت کعب الاَحْبَار رضی اللہُ عنہ نے بتایا کہ اللہ پاک کی کتاب میں لکھا ہے : ایسے شہر جن میں بنی اسرائیل کا بسیرا ہو گا ، ان کی فتح ایک ایسے شخص کے ہاتھ پر ہو گی * جو نیکو کار ہو گا * مسلمانوں پر رحم کرنے والا اور کافِروں کے لئے دردناک ( Painful ) عذاب ہو گا * اس کا ظاہِر و باطن ایک جیسا ہوگا ، اس کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہوگا * اپنے اور بیگانے سب اس کی نظر میں برابر ہوں گے * اس کے