Book Name:Asmani Kitab Aur Hazrat Umar
www.dawateislami.net/bookslibrary
وزٹ کیجئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا ! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
2فرامینِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : ( 1 ) : جو ایمان لایا ، بقدرِ کفایت رزق دیا گیا اور اس نے اللہ پاک کے دئیے پر قناعت کی بے شک وہ کامیاب ( Successful ) ہوا ( [2] ) ( 2 ) : اے ابوہریرہ ! قناعت اختیار کرو سب سے بڑے شکر گزار بَن جاؤ گے۔ ( [3] )
اے عاشقانِ رسول ! قَناعت سُنّتِ مصطفےٰ ہے۔ قناعت کا معنی ہے : جتنا ملا اس پر راضِی رہنا ، زیادہ کی خواہش نہ کرنا * ہمارے پیارے آقا ، مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم جو ملتا راضِی خوشی تناول فرما لیا کرتے تھے * آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے کبھی بھی کھانے میں عیب