Book Name:Asmani Kitab Aur Hazrat Umar
میں نمازوں کی پابندی شروع ہو گئی ، فلمیں ڈرامے ، گانے باجے بند ہو گئے اور گُنَاہوں بھرے چینلز کی جگہ مدنی چینل چلنے لگ گیا۔ ( [1] )
خوب مَدنی قافِلوں کی دھوم ہو نیک ہو امَّت اے نانائے حسین
مَدنی اِنعامات کی ہو ریل پیل نیک ہو امَّت اے نانائے حسین ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں مدنی انعامات کو اب نیک اَعْمَال کہا جاتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی کا I.T ڈیپارٹمنٹ دِن بہ دِن ہمیں عِلْمِ دین سیکھنے کے آسان ذرائع فراہَم کرنے میں مَصْرُوف ہے۔ سینکڑوں کتب و رسائل پر مشتمل المدینہ آن لائن لائبری جو پہلے صرف ڈیسک ٹاپ ورژن ( Desktop version ) میں تھی ، اب ویب ورژن ( Web version ) میں لائیو ( Live ) کر دی گئی ہے۔ المدینہ آن لائن لائبریری میں مکتبۃ المدینہ کی مختلف موضوعات ( مثلاًقرآن و سُنّت ، عقائدِ اسلام ، فقہ و فتاویٰ ، اسلامی تعلیمات ، اخلاق و آداب ، سیرتِ رسولِ عربی ، سیرتِ امہاتُ المؤمنین ، سیرتِ صحابہ و صحابیات ، سیرتِ اولیائے کرام ، سیرتِ امیر اہلسنت ، ملفوظاتِ امیرِ اہلسنت اور فیضانِ مدنی مذاکرہ ، اوراد و وَظائف اور نعتیہ کلام وغیرہ ) پر مبنی کتب و رسائل موجود ہیں۔ المدینہ آن لائن لائبریری سے فائدہ اُٹھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ