Book Name:Asmani Kitab Aur Hazrat Umar
کے فضائِل بیان کرنے والے کوئی عام نہیں بلکہ فرشتوں کے سردارحضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام ہیں اور فضائِل سننے والے بھی کوئی عام ہستی نہیں بلکہ دوجہاں کے مالک و مختار صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہیں ، اس کے باوُجُود جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام عرض کر رہے ہیں کہ اگر میں حضرت نُوح عَلَیْہِ السَّلَام کی عمر جتنا عرصہ بھی بیان کروں ، یعنی ایک ہزار سال سے بھی زیادہ عرصہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہُ عنہ کے فضائِل ہی بیان کرتا جاؤں تب بھی میں پُورے فضائِل بیان نہیں کر پاؤں گا۔ اس سے اندازہ لگائیے ! حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہُ عنہ کے فضائِل کتنے زیادہ ہیں۔
اے عاشقانِ رسول ! حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہُ عنہ تو فاروقِ اعظم ہیں ، ان کی تو شان ہی نرالی ہے ، جو خوش نصیب آپ سے محبت کرنے لگتا ہے ، وہ بھی نرالی شان والا ہو جاتا ہے۔ صحابئ رسول حضرت اَنَس بن مالِک رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے ، سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مَنْ اَحَبَّ عُمَرَ عُمِّرَ قَلْبُہٗ بِالْاِیْمَانِ یعنی جو حضرت عمر فاروق ِ اعظم رضی اللہُ عنہ سے محبت کرے اس کا دِل ایمان سے بھر دیا جاتا ہے۔ ( [1] )
بھٹک سکتا نہیں ہر گز کبھی وہ سیدھے رستے سے کرم جس بَخْت وَر پر ہو گیا فاروقِ اعظم کا ( [2] )
محبّتِ فاروقِ اعظم قابِلِ رشک دولت ہے
اے عاشقانِ رسول ! حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہُ عنہ کی محبّت کوئی عام شَے نہیں ،