Asmani Kitab Aur Hazrat Umar

Book Name:Asmani Kitab Aur Hazrat Umar

عمر عامر  ہیں دیں کے  حق تعالیٰ ان کا ناصر ہے دِلِ مومن کے تاباں حضرتِ فاروق اعظم ہیں ( [1] )

وضاحت : یعنی ایمان کے باغ کی بہار اور معرفت کی محفل کے چراغ حضرت عمر فاروقِ اعظم  رضی اللہُ عنہ  ہیں ، اور اللہ پاک کی مدد سے اسلام کی عمر بڑھانے والےاورمؤمن کے دل کو چمکانے والے حضرت  عمرفاروقِ اعظم  رضی اللہُ عنہ  ہیں۔

اے اہلِ محشر !  یہ عمر ہیں... ! !

حضرت عبد اللہ بن عباس  رضی اللہُ عنہ   سے روایت ہے ، روزِ قیامت جب حضرت عمر فاروقِ اعظم    رضی اللہُ عنہ  ا للہ پاک کی بارگاہ میں حاضِر ہوں گے ، اس وقت اِسْلام عرض کرے گا : يَا رَبِّ هٰذَا عُمَرُ اَعَزَّنِيْ فِيْ دَارِ الدُّنْيَا فَاَعِزْهُ فِيْ عَرَصَاتِ الْقِيَامَةِ یعنی اے رَبِّ رحمٰن و رحیم ! یہ عمر ہیں ، انہوں نے دُنیا میں میری عزّت بلند کی ، آج میدانِ قیامت میں تُو انہیں عزّت عطا فرما۔

اس کے ساتھ ہی حضرت عمر فاروقِ اعظم  رضی اللہُ عنہ   کو 2جبے پہنائے جائیں گے ، ان جبوں کی خوشبو ایسی ہو گی کہ ان میں سے ایک بھی دُنیا میں کھول دیا جائے تو ساری دُنیا اس کی مہک سے مُعَطَّر ہو جائے۔  حضرت عمر فاروقِ اعظم  رضی اللہُ عنہ   کو نورانی اونٹنی پر بٹھایا جائے گا ، آپ کے آگے 70 ہزار جھنڈے لہرا رہے ہوں گے ، اس وقت میدانِ محشر میں ایک آواز گونجے گی : یٰاَهْلَ الْمَوْقَفِ هٰذَا عُمَرُ فَاعْرِفُوْهُ  اے اَہْلِ محشر ! یہ عمر ہیں ، انہیں پہچان لو... ! ( [2] )


 

 



[1]...دیوانِ سالک ، صفحہ : 73-75۔

[2]...الریاض النضرۃ ، الباب الثانی ، الفصل التاسع ، ذکر نبذۃ من فضائلہ ، صفحہ : 274۔