Book Name:Asmani Kitab Aur Hazrat Umar
کرم اللہ کا ہر دَم نبی کی مجھ پہ رَحْمت ہے مجھے ہے دوجہاں میں آسرا فاروقِ اعظم کا
رہے تیری عطا سے یاخُدا ! تیری عنایت سے ہمارے ہاتھ میں دامن سدا فاروقِ اعظم کا ( [1] )
ہر صحابئ نبی ! جنّتی جنّتی سب صحابیات بھی ! جنّتی جنّتی
چار یارانِ نبی ! جنّتی جنّتی حضرتِ صدیق بھی ! جنّتی جنّتی
اور عمر فاروق بھی ! جنّتی جنّتی عثمانِ غنی ! جنّتی جنّتی
فاطِمہ اور علی ! جنّتی جنّتی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
آسمانی کتابیں اور فاروقِ اعظم رضی اللہُ عنہ
پیارے اسلامی بھائیو ! صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی نرالی شان ہے ، دیکھئے ! ہم جب دُنیا میں آئے نہیں تھے ، اس وقت ہمیں کوئی نہیں جانتا تھا ، ہمیں کسی نے خواب ( Dream ) میں بھی نہیں دیکھا ہو گا ، پھر جب ہم دُنیا میں آگئے ، تب بھی گھر والے ، عزیز رشتے دار اور چند اَہْلِ محلّہ ہی ہمیں جانتے تھے ، اب جب ہم بڑے ہو گئے ، اب بھی ہمارے جاننے والے تھوڑے سے لوگ ہیں ، کسی کے سینکڑوں میں ہوں گے ، کسی کے ہزاروں یا لاکھوں میں ہوں گے مگر قربان جائیے ! پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے پیارے پیارے صحابہ کی نرالی شان ہے ، یہ حضرات ابھی دُنیا میں آئے بھی نہیں تھے ، اس سے صدیوں پہلے ان کے تذکرے دُنیا میں موجود تھے ، لوگ انہیں جانتے بھی تھے ، ان کا ذِکْرِ خیر بھی کیا کرتے تھے اور یہ ذِکْر بھی کوئی عام ذِکْر نہیں تھا بلکہ اللہ پاک کے کلام میں